رہنمائے گھرداری:موسم سرما کے امراض کا گھریلو علاج

تحریر : ڈاکٹر بلقیس


موسم سرما میں بچے بڑے سب کھانسی ، نزلہ ، زکام اور بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ مختلف قسم کے وائرس ، موسم کی ٹھنڈک ، سرد ہوائیں اور الرجی نزلہ زکام اور دیگر بیماریوں کاسبب بنتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر لوگ آگہی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ادویات کے علاوہ کچھ دیسی طریقہ کار بھی موجود ہیں جن کے ذریعے گھر پر ہی نزلہ زکام ، کھانسی اور بخار کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ حکیم اس ضمن میں جو ٹوٹکے بتاتے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

ایک چمچ شہد میں چند قطرے ادرک کا رس ملا لیں۔ یہ آمیزہ نیم گرم پانی کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور ٹھنڈ سے متاثرہ بچوں کو پلائیں۔ یہ نسخہ ایک سال سے کم عمر بچوں پر آزمانے سے گریز کریں۔

بچوں کو ٹھنڈ لگ جانا

لہسن کے چند جوے اور ایک چمچ اجوائن کو توے پر سینک کرململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں۔ تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر اس پوٹلی کو سوئے ہوئے بچے کے نزدیک رکھ دیں۔ یہ ٹوٹکا ٹھنڈ ختم کرنے کیلئے مفید ہے۔

سینے کی جکڑن

کھانسی ، سینے کی جکڑن اور بخار سے آرام کیلئے ایک پیالی گرم پانی میں تازہ ادرک کچل کراس کا ایک چائے کا چمچ رس شہد کے ساتھ ملاکر پئیں۔ اس سے بلغم خارج ہوتا ہے اور پسینہ آکربخار دور ہوجاتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ تلسی کے تازہ پتوں کا رس ملانے سے یہ اور بھی مفید ہو جاتا ہے۔ تلسی کے خشک پتے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

کھانسی کا شربت خود بنائیں

چھوٹے بچوں کے لیے گھر میں کھانسی کا شربت تیار کیا جا سکتا ہے ۔ ادرک، تلسی، بڑی الائچی اور کالی مرچیں لے کر پانی میں جوش دیں۔ چولہا بند کرنے کے بعد اسے ٹھنڈا کرلیں، اسے ذائقہ دار اور مزید مؤثر بنانے کیلئے حسب ضرورت شہد شامل کرکے بچوں کو پلائیں۔

گلے کا درد 

اکثر لوگوں کو موسم سرما میں ٹھنڈا پانی، کولڈ ڈرنک یا گرین ٹی میں لیموں کا استعمال نقصان پہنچاتا ہے اور وہ گلے کے درد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کیلئے ایک مفید ٹوٹکا بتا رہی ہوں، اسے نوٹ کر لیں، انشااللہ آپ کے بہت کام آئیگا۔ اگر گلے میں شدید درد ہوتو پیاز کارس نکال کر ایک چمچ پی لیں۔ یہ عمل چند دن دہرائیں انشا اللہ گلے کو درد ختم ہو جائے گا۔

ناک بند ہونا

اکثر مرد و خواتین کو موسم سرما میں ناک بند ہونے کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ آدھاکپ پانی لیں اور اسے گرم کر لیں۔ اس میں سیب کا سرکہ اور چٹکی بھر پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مکس کر کے پی لیں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔