حرف حرف موتی

تحریر : روزنامہ دنیا


٭… اخلاق سے اچھا تحفہ کوئی نہیں۔ ٭… مسکراہٹ دل جیتنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے، بچو! آپ اس طریقے پر عمل کرکے پوری دنیا فتح کر سکتے ہیں۔٭… سب کے ساتھ ہنسئے، لیکن کسی پر ہنسنے کی عادت ترک کردیجئے۔

٭… اگر مذاق میں بھی کسی کا دل دکھانے کا سبب بن جائو تو معافی مانگنے میں دیر نہ کرو۔ معافی مانگ لینے سے دل کے زخم ختم تو نہیں ہوتے لیکن ان پر مرہم لگ جاتا ہے۔

٭… انسان عظیم نہیں ہوتے، ان کے نیک کام ان کو عظیم بناتے ہیں۔ اس لئے عظیم بننا چاہتے ہیں تو اچھے کام کیجئے۔

٭…زندگی مختصر ہے، نفرت اور ناپسندیدگی میں  گزاری جائے تو اس کی عمر اور بھی چھوٹی ہو جاتی ہے۔

٭…علم، اخلاق اور صحت ایسی چیزیں ہیں جو انسان کے پاس ہوں تو اسے کسی چوتھی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یقین جانئے ہر چیز ان تینوں چیزوں کے دم سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

غرور کی سزا

بارہ سالہ ماہین ساتویں کلاس کی طالبہ تھی۔ وہ بہت ذہین اور اچھے دل کی مالک تھی۔ اپنی ذہانت کی وجہ سے پورے خاندان میں اسے ایک نمایاں حیثیت حاصل تھی۔

لہسن

لہسن بھی ہے بچو! بڑی تعریف کے قابل ثانی کوئی اس کا نہ کوئی مدمقابل پوچھو جو حکیموں سے وہ تعریف کریں گےشاعر بھی سدا اس کے قصیدے ہی پڑھیں گے

ذرامسکرایئے

ایک بچہ مزاحیہ بات پر تین مرتبہ ہنستا تھا، کسی نے اس سے پوچھا’’تم ہر مذاق پر تین مرتبہ ہنستے ہو، آخر اس کی وجہ کیا ہے‘‘؟ بچے نے جواب دیا: ’’ ایک مرتبہ لوگوں کے ساتھ ہنستا ہوں، دوسری مرتبہ جب میری سمجھ میں آتا ہے تب ہنستا ہوں اور تیسری مرتبہ اپنی بے وقوفی پر ہنستا ہوں‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

(1)دبلی پتلی سی اک رانی اوپر آگ اور نیچے پانی منہ چومو تو شور مچائےبات کرو تو چپ ہو جائے٭٭٭

فروغِ روا داری و قیام امن، اسلامی تصور

’’اسلام امن و سلامتی کا دین ہے،جس میں جبر و اکراہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘‘(سورۃ البقرہ ) ’’اے رسولؐ لوگوں کو اپنے پروردگار کے راستے کی طرف دانائی اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلائو ‘‘(سورۃ النحل)

اسلام میں بیٹی کارتبہ

نبی کریمﷺ نے بیٹی کی بہترین پرورش پر جنت کی بشارت دی