مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


وضو میں پائوں پہلے دھونا سوال :کیا اگرپہلے پاؤں دھوئیں تو وضو ہو جائے گا؟ (رحیم قادری ، سمندری)

جواب:ترتیب کے مطابق وضوکرناسنت ہے لہٰذا ترتیب کا خیال رکھنا چاہئے۔ اگرپہلے پاؤں دھولئے تو وضو تو ہو جائے گا لیکن سنت کے مطابق نہ ہو گا، اس لئے پاؤں وضوکے آخرمیں دھونے چاہئیں(بہشتی زیور1؍38)۔

کسی رکعت میں سورت ملانا 

بھول جائیں تو کیا حکم ہے ؟

سوال :اگرکسی رکعت میں قل ھواللہ پڑھنابھول جائیں تو سجدہ سہوکرناضروری ہے؟(زاہد سجاد، سمن آباد لاہور)

جواب:کسی رکعت سے کیا مراد ہے ؟بہرحال اصولی مسئلہ یہ ہے کہ فرض نمازکی پہلی 2رکعتوں میں اوروتر،سنت ونوافل کی تمام رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد3 چھوٹی آیات یاایک بڑی آیت کے بقدر قرأت کرناواجب ہے خواہ وہ سورہ اخلاص ہو یا کوئی دوسری سورت،لہٰذااگراتنی بھی قرأ ت نہیں کی توترک واجب کی وجہ سے سجدہ کرنا واجب ہو گا(بہشتی زیور 2؍96)۔ واضح رہے کہ فرض نماز میں قرأ ت کایہ حکم امام اورمنفرد (تنہا نماز پڑھنے والے )کیلئے ہے مقتدی (یعنی امام کے پیچھے نماز پڑھنے والے) کیلئے قرأ ت کاحکم نہیں ہے۔ وہ امام کے پیچھے خاموش رہے گا ۔

شہید کا زندہ ہونا اور رزق ملنا

سوال :شہیدکے متعلق لکھاہے کہ اللہ کے نزدیک زندہ ہے، نزدیک سے کیامرادہے وہ توسب کے نزدیک زندہ ہے؟

جواب: آپ سے ترجمہ سمجھنے میں غلطی ہوئی’’ اللہ کے نزدیک‘‘ جملے کا تعلق زندہ ہونے سے نہیں بلکہ رزق دئیے جانے سے ہے یعنی آیت قرآنیہ میں  ’’عند ربھم‘‘ کاتعلق’’ احیاء‘‘ کے ساتھ نہیں بلکہ’’ یرزقون‘‘ کے ساتھ ہے لہٰذاترجمہ یہ نہیں ہے کہ’’ رب کے پاس زندہ ہیں‘‘ بلکہ ترجمہ یہ ہے ’’انہیں اپنے رب کے پاس سے رزق ملتاہے‘‘۔پوری آیت قرآنی بمعہ ترجمہ اس طرح ہے: ’’ولاتحسبن الذین قتلوافی سبیل اللہ امواتاًبل احیاء عندربھم یرزقون‘‘ (آل عمران169)، ترجمہ: (اے پیغمبر!)جولوگ اللہ کے راستے میں قتل ہوئے ہیں انہیں ہرگزمردہ نہ سمجھنابلکہ وہ زندہ ہیں ،انہیں اپنے رب کے پاس رزق ملتا ہے( دیکھئے آسان ترجمہ قرآن 1؍232)۔

غیر سودی بینکوں میں انویسٹمنٹ کرنا

سوال :۔ مفتی صاحب حکومت اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے اسلامی بنکاری نظام کا جنہیں لائسنس دیاگیا ہے،کیا ان اداروں میں اِنویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟ یہ سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟ اور فکسڈ ڈیپازٹ پر ماہوار منافع پر بھی جواب ارسال فرمائیں؟ (زبیر ظہیر، کراچی)

جواب:جن بینکو ں کو اسلامی بینکاری کا لائسنس ملا ہوا ہے اور ان میں باقاعدہ مستند مفتیان کرام کا شرعی ایڈوائزاری بورڑمیںموجود ہو، جس کی زیرنگرانی وہ بینک اپنے مالیاتی امور سر انجام دیتے ہوں۔ آپ کو ان مفتیان کرام کی دیانت پر اعتماد ہو تو ان بینکوں میںانویسٹ کرنا جائز ہے اور ان سے نفع حاصل کرنا بھی جائز ہے۔ تاہم حالات تبدیل ہو سکتے ہیں، اس لیے وقتاً فوقتاً دارالافتاء سے معلوم کرتے رہنا چاہئے تاکہ اگرکسی وقت شرعی اصولوں سے انحراف پایا جائے تو اس وقت کے حکم سے آپ کو آگاہ کیا جا سکے۔ (رد المحتار5/ 645)، (وفی الفتاوی الہندیۃ 4/ 285)

جدید آلات سے مچھر مارنا

سوال: آج کل مچھر مارنے کے جدید آلات آئے ہوئے ہیں، کیا ان آلات کے ذریعے مچھر مارنا جائز ہے؟

جواب:آج کل مچھر مارنے کے جو جدید آلات دستیاب ہیں ان کے ذریعے عموماً مچھر کرنٹ یا شعاعوں سے مرتے ہیں، جلتے نہیں ہیں۔ اس لئے ان کا استعمال شرعاً جائز ہے۔ اگر بالفرض ان میں بعض آلات ایسے ہوں جن سے مچھر جلتے ہوں تو ایسی صورت میں بھی ان کے استعمال کی گنجائش ہوتی ہے۔ ان آلات کے استعمال کا مقصد خود کو مچھروں اور مکھیوں کے شر سے بچانا ہوتا ہے لہٰذا اگر ان کے ذریعے کوئی مچھر یا مکھی خود سے جل کر مر جائے تو اسے آلہ لگانے والے کی طرف سے جلانا نہیں کہا جا سکتا جو کہ ناجائز عمل ہے۔ (صحیح مسلم  3/ 1548)، (رد المحتار6/ 752)

لائسنس آگے کسی کو فروخت کرنا

 سوال:۔کیا مال درآمد کرنے کاتجارتی لائسنس آگے فروخت کر سکتے ہیں؟ 

 جواب: اگر قانونی طور پر اسے فروخت کرنے کی اجازت ہو تو لائسنس کو آگے فروخت کرنا جائز ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

میاں بیوی کے حقوق وفرائض

’’ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے پیدا کئے تاکہ تم ان کی طرف سکون پاؤ (سورۃ الروم) ’’تم عورتوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا کیونکہ تم نے انھیں اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری پر لیا ہے(صحیح مسلم)عورتوں کو ان کے مَہر خوشدلی سے ادا کیا کرو، اگر وہ مَہر میں سے کچھ اپنی خوشی سے چھوڑ دیں تو تب اسے (اپنے لئے) سازگار اور خوشگوار سمجھ کر کھاؤ‘‘(النساء:4)جو عورت اپنی عزت کی حفاظت اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے تواسے کہا جائے گا ’’تم جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہو جائو (مسند احمد: 1661)

شکر کے انسانی زندگی پر اثرات

’’حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتا‘‘ (ترمذی شریف)۔ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کی قدر دانی سے انسان کا دل ممنونیت کے جذبات سے لبریز ہو جاتا ہے۔ پھر یہ احسان مندی اور قدر شناسی کے جذبات انسان کے دل میں ایمان کے چراغ کو روشن کر دیتے ہیں۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ شکر سے بڑھ کر کوئی اور چیز انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور شان ربوبیت کو راسخ اور پختہ کرنے والی نہیں ہے۔

مسواک : نبی کریمﷺ کی سنت

مسواک پیارے نبی ﷺ کی ایک ایسی سنت ہے جو آپ ﷺ نے آخری وقت بھی نہ چھوڑی۔ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ آپ ﷺ کو مسواک چبا کر دیا کرتی تھیں اور آپ ﷺ اسے استعمال کیا کرتے تھے۔ مسواک کرنا متفقہ طور پر تمام علما کرام کے نزدیک سنت ہے مگر حنفیہ کے نزدیک خاص طور پر وضو و نماز کے وقت مسواک کرنا مسنون ہے، نیز نماز فجر اور نماز ظہر سے پہلے بھی مسواک کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔ مسواک کرنے میں بڑی خیر و برکت اور بہت فضیلت ہے۔ ناصرف مسواک کرنا ثواب کا باعث ہے بلکہ اس سے جسمانی طور پر بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

برف پگھلنے لگی؟

ملکی سیاست ان دنوں 24نومبر کی تحریک انصاف کی کال کے گرد گھومنے لگی ہے۔ ایک جانب انتظامیہ پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لیے بڑے بڑے اقدامات کر رہی ہے تو دوسری جانب تحریک انصاف سے مذاکرات کے متعلق قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں زور پکڑنے لگی ہیں۔

پی ٹی آئی دھرنا، حکومتی حکمت عملی اور اپیکس کمیٹی

پی ٹی آئی نے اپنے چار مطالبات: 26ویں ترمیم کا خاتمہ، آئین اور قانون کی بحالی ،مینڈیٹ کی واپسی اور گرفتار افراد کی رہائی کو بنیاد بنا کر 24نومبر کو اسلام آباد میں ایک بڑے احتجاج کی کال دی ہے۔

کراچی، پی پی کا کلین سویپ

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج غیرمتوقع نہیں تھے۔ اندرون سندھ پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی تھی لیکن کراچی میں کلین سوئپ سے ثابت ہوا کہ عوام نے پی پی پی کے علاوہ سب جماعتوں کومسترد کردیا۔البتہ جماعت اسلامی اورتحریک انصاف الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا الزام لگا چکی ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر بھی حکومت کی مدد کرنے کا الزام عائد کر دیا۔