پہیلیاں
ایک اُستاد ایسا کہلائے آپ نہ بولے سبق پڑھائے (کتاب)
دو پروں کی پری ہے وہ
گند سے لیکن بھری ہے وہ
(مکھی)
رات کو جاگے دن کو سوئے
اُلٹا لٹکے سیدھا نہ ہوئے
(چمگادڑ)
چلتا ہے تو تھکتا نہیں
پر ہیں لیکن اُڑتا نہیں
(پنکھا)
اک جادو کا ہے یہ کمال
ڈالے سبز، نکالے لال
(پان)