سردی اپنے سنگ جلد کے مسائل لائے!

تحریر : مہوش اکرم


ٹھنڈک سے دوران خون سست ہو کر جلد کی چمک کو متاثر کرنے کے ساتھ جھریاں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ سردی ایسا موسم ہے جس کے ہم بڑی شدت سے منتظر ہوتے ہیں لیکن یہ موسم اپنے ہمراہ جلد کیلئے کئی مسائل لے کر آتا ہے۔

 سردی کے آغاز میں ہی اکثر لوگوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے موسمی اثرات بڑھ جاتے ہیں۔ جلد پر موسم کے اثرات الرجی و انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔ خشک جلد والوں کیلئے یہ موسم نسبتاً زیادہ مسائل کا باعث ہوتا ہے۔ خشک جلد والے افراد چہرے کیلئے پانی والے کلینرز کے بجائے تیل والے کلینرز کا انتخاب کریں۔

 ایسے  لوشن یا کریمیں استعمال کریں جن کے اجزاء میں بادام کا تیل، زیتون کا تیل، ناریل کا تیل، سورج مکھی کا تیل شامل ہو۔ رات کو سوتے وقت اپنے جسم میں ہاتھوں میں، پائوں میں اور اپنے چہرے پر لگائیں۔

سردیوں کے موسم میں لوگ سوپ بھی شوق سے پیتے ہیں۔ اس موسم میں گاجر، مولیاں، میتھی اور پالک اس میں موسم کی خاصی سبزیاں ہیں۔ ساگ، مکئی کی روٹی اور مکھن بہت سے شوق سے کھاتے ہیں۔ سیب، امرود، انگور، مالٹے اس موسم کے خاص پھل ہیں۔

سردیوں کے موسم میں مچھلی کا وشت بہت مشہور ہے۔ کافی ، چائے اور ہاٹ چاکلیٹ جیسے گرم مشروبات سردیوں میں زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔سردیوں کے موسم میں جسم میں خشکی، ہاتھوں کی حفاظت، خشک جلد کی حفاظت اور ہونٹوں کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں، اس کیلئے میں آپ لوگوں کو چند نسخے بتا رہی ہوں۔ یہ نسخے استعمال کریں۔

خشک جلد

اگر سردی کی وجہ سے جلد خشک ہو جائے تو ایک انڈے کی زردی میں ایک چائے کا چمچ ناریل/ زیتون کا تیل مکس کر لیں،  اتنا پھینٹیں کہ جھاگ کی طرح ہو جائے، اسے چہرے پر لگائیں، پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔

ہونٹوں کی حفاظت

زیتون کا تیل ہونٹوں پر لگائیں، ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں اور پٹرولیم جیلی بھی ہونٹوں پر لگائیں رات کو سوتے وقت۔

 خشک جلد کیلئے ماسک

 انڈے کی زردی ایک عدد، لیموں کا رس چند قطرے، زیتون کا تیل ایک چمچ، ان تمام اجزاء کو آپس میں مکس کرکے پیسٹ بنا لیں۔ چہرے پر پندرہ سے بیس منٹ کیلئے لگا رہنے دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی کے ساتھ چہرہ دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔

ہاتھ پائوں کیلئے ماسک

 زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ، دودھ دو کھانے کے چمچ، یہ لیپ دس یا پندرہ منٹ کیلئے اپنے چہرے پر لگائیں، پھر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

چکنی جلد کیلئے

عرق گلاب میں بیکنگ سوڈا ملا حکر بطور کلینرز استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عراق گلاب 4 چائے کے چمچ، گندم کا آٹا 2کھانے کے چمچ، ان دونوں کو مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے رگڑتے ہوئے صاف کر لیں۔ اس سے چہرے کی اضافی چکناہٹ ختم ہو جاتی ہے۔

جسم کی خارش کیلئے

 ایک تولہ املی اور ایک چمچ گل قند رات کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر رکھ دیں، صبح اس کو اس پانی میں مل کر چھان لیں، پھر نہار منہ پی لیں۔ٹماٹر کا رس، گاجر کا رس، پانی کا استعمال کریں۔

احتیاطی تدابیر

٭… گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا حکر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔

٭… زیادہ گرم پانی سے گریز کریں۔

٭… چہرے کی حفاظت کیلئے گلیسرین اور لیموں کا رس عرق گلاب میں ملا کر لگانا مفید ہے۔

٭…پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

٭… Heaterکا استعمال زیادہ نہ کریں۔

٭… لونگ دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کرکے پینا مفید ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پنیر:دودھ پلانے والی خواتین کیلئے بہت مفید

تحقیق کے بعدیہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پنیر ایک مکمل غذا ہے، جو زودہضم ہونے میں سب سے آگے ہے۔کوئی دوسری غذا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ اس سے بدہضمی کی شکایت صرف اسی صورت میں ہوتی ہے جب اسے بے اعتدالی سے کھایا جاتا ہے یا جلدی کھایا جائے۔

رہنمائے گھر داری

کپڑوں کی بو دور سردیاں آنے پر گرمیوں کے کپڑوں کو صندوق، الماری یا بکس میں رکھ دیا جاتا ہے اس طرح کپڑے کافی عرصہ تک پڑے رہنے سے ان سے ایک خاص قسم کی بو آنے لگتی ہے جو بعض اوقات کپڑے دھونے سے بھی نہیں جاتی اس سے بچنے کیلئے کپڑوں کو طے کرکے رکھیں اور ان کے درمیان میں خوشبو کی خالی شیشی یا بوتل رکھ دیں اس سے کپڑوں میں مہک برقرا رہے گی۔

آج کا پکوان: اسپائسی فش اسٹکس

اجزاء :مچھلی کے فلے 500 گرام، انڈے کی سفیدی دو عدد، پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ،پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ، پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ،میتھی دانہ(پیس لیں) آدھا چائے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، میدہ دو کھانے کے چمچ،زردے کا رنگ ایک چٹکی،نمک حسب ذائقہ،تیل تلنے کیلئے، سلاد، پتے، لیموں، ٹماٹر سجانے کیلئے

احمد راہی ترنجن سے رگ جاں تک

احمد راہی نے تخلیق فن کا آغاز اردو شاعری سے کیا تھا۔ بعد میں وہ پنجابی شاعری کی طرف متوجہ ہوئے اور اس میں بڑا نام پیدا کیا۔ اپنی پنجابی شاعری کی ہمہ گیر مقبولیت کے باوجود وہ اردو شاعری سے کبھی دست کش نہ ہوئے۔

سوء ادب : دو گویّے

مشہور امریکی سنگر ایلویس پریسلے کہیں جا رہے تھے کہ ایک گائوں سے گزرتے ہوئے اُنہیں سو ڈالر کی ضرورت پڑگئی ۔وہ ایک مقامی بینک میں گئے اور وہاں سو ڈالر کا چیک پیش کیا جس پر بینک والوں نے کہا کہ چیک کیش کرنے کیلئے آپ کی شناخت ضروری ہے جس پرایلویس پریسلے نے کہا : ’’بھائی میں ایلویس پریسلے ہوں کیا آپ مجھے نہیں جانتے اور آپ نے میرا گانا کبھی نہیں سُنا ؟‘‘

ICC CHAMPIONS TROPHY 2025,روایتی حریف کا پاکستان آنے سے انکار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025ء میگا ایونٹ کا نواں ایڈیشن ہو گا، یہ ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس کا مقابلہ ایک روزہ بین الاقوامی(او ڈی آئی)کی مردوں کی قومی ٹیموں کے درمیان ٹاپ آٹھ درجہ بندی پر ہوتاہے، اس کا اہتمام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کرتاہے اور اس کی میزبانی پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ 2025ء تک کرے گا۔ پاکستان دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2017 ء میں چیمپئنز ٹرافی کا پچھلا ایڈیشن جیتا تھا۔