حرف حرف موتی
٭…صبر کا دامن تھام لو اور صرف اللہ تعالیٰ کے طلبگار بن جاؤ۔ ٭…صبر انسان کو اندر سے مضبوط بناتا ہے۔ ٭…انسان کی شرافت اور قابلیت اس کے لباس سے نہیں ، اس کے کردار اور فعل و گفتار سے ہوتی ہے ۔
٭…گفتگو کیلئے ذہانت سے زیادہ اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے ۔
٭…پریشانی میں مذاق نہ کرو اور خوشی میں طعنہ نہ دو کیونکہ اِس سے رشتوں میں محبت ختم ہو جاتی ہے۔
٭…خاموشی عظیم نعمت ہے خاص طور پر اُس وقت جہاں اختلاف زیادہ ہوں، آوازیں بلند ہوں ، علم کی کمی ہو اور دلیل کی کوئی اہمیت نہ ہو ۔
٭… اپنے تھوڑے کو دوسرے کے زیادہ سے بہتر جانو، سکون میں رہو گے۔
٭…عالم اس لیے مغرور ہے کہ وہ بہت کچھ جانتا ہے۔ دانا اس لیے دھیما ہے کہ اُس نے ابھی بہت کچھ جاننا ہے۔
٭…بھوک مٹانے کیلئے ہمیشہ حلال رزق کا سہارا لو ۔