ہیئرڈائی:گھر میں کیسے بنائیں؟
آپ مختلف طریقوں سے ہیئر ڈائی کی مدد سے اپنے بال رنگ سکتے ہیں۔ عام ہیئر ڈائی کے رنگوں میں زہریلے اور نقصان دہ کیمیکل جیسے امونیا یا پیرابینز شامل ہو سکتے ہیں۔ ان کیمیکلز سے بچنے کا ایک طریقہ قدرتی ہیئر ڈائی کے ذریعے ہے، جو اکثر ایسے اجزاء استعمال کرتے ہیں جو آپ کے گھر میں پہلے سے موجود ہو سکتے ہیں۔
گاجر کے رس کا ہیئر ڈائی
اگر آپ اپنے بالوں کو سرخی مائل نارنجی رنگ دینا چاہتے ہیں تو گاجر کا رس آزمائیں۔ یہ ہیئر ڈائی کلر چند ہفتوں تک بالوں میں رہ سکتا ہے۔ گاجر کے رس کو ناریل یا زیتون کے تیل میں ملا لیں۔ مکسچر کو بالوں پر لگاکر بالوں کو پلاسٹک میں لپیٹیں اور مکسچر کو کم از کم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ ایپل سائڈر سرکہ سے دھو لیں۔ اگر رنگ کافی گہرا نہ ہو تو آپ اس عمل کو اگلے دن دہرا سکتے ہیں۔
لیموں کا رس بلیچنگ ایجنٹ
لیموں کا رس آپ کے ہیئر ڈائی کو آہستہ آہستہ اتارنے میں مدد کرتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اسے ہلکا کرتا ہے۔ بالوں کے جس حصے پر آپ لیموں کا رس لگائیں گے، اس کا رنگ ختم ہو جائے گا، آپ اس سے ہیئر ڈائی کلر کاٹ کر یعنی بلیچ کرکے ان سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک اسپرے بوتل میں لیموں کا رس ڈالیں۔ اپنے بالوں پر رس اسپرے کریں۔ اپنے بالوں میں یکساں طور پر رس کو پھیلانے اور الگ کرنے کیلئے کنگھی کا استعمال کریں۔ بہترین نتائج کیلئے باہر دھوپ میں بیٹھیں۔ لیموں کا رس کم از کم ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ یہ آہستہ آہستہ کام کرتا ہے۔
مہندی ایک قدرتی ہیئر ڈائی
مہندی ایک قدرتی رنگ ہے جو روایتی طور پر جلد پر عارضی ٹیٹو بنانے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ یہ بالوں کو سرخ کرنے کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ مہندی پائوڈر کی شکل میں آتی ہے۔ یہ سب سے زیادہ دیر پا، سب سے زیادہ قدرتی ہیئر ڈائی آپشن ہے۔ اس کا رنگ چار سے چھ ہفتوں تک چل سکتا ہے۔ آدھا کپ مہندی کو ایک چوتھائی کپ پانی میں مکس کریں۔ اس میں آپ رنگ کو گہرا کرنے کیلئے کافی، چائے کی پتی کا قہوہ، چقندر کا پانی بھی ملا سکتے ہیں اور ایک انڈہ اگر آپ اس میں ڈال دیں گے تو یہ رنگ دینے کے علاوہ بالوں کو کنڈیشنڈ بھی کر دے گا۔ مکسچر کو اس وقت تک ہلائیں جب تک کہ یہ مکمل طور پر یکجا نہ ہو جائے اور اس میں گٹھلیاں نہ محسوس ہوں، اگر ضروری ہو تو مزید پانی ڈالیں۔ مکسچر کو ڈھانپیں اور اسے تقریباً دو گھنٹے کیلئے سیٹ ہونے دیں۔ دو گھنٹے بعد اپنے بالوں کو کنڈیشننگ کے بغیر دھو لیں۔ مکسچر کو اپنے کنگھی، گیلے بالوں کے چھوٹے حصوں پر اس وقت تک لگائیں جب تک کہ آپ کے تمام بال ڈھک نہ جائیں۔ اپنے بالوں کو پلاسٹک میں لپیٹیں اور اسے دھونے سے پہلے کم از کم دو گھنٹے رنگ آنے تک لگا رہنے دیں۔
کافی کا استعمال
کافی آپ کے بالوں کو ایک یا دو گہرے رنگ میں رنگنے میں بھی مدد کر سکتی ہے اور کچھ بھورے بالوں کو بھی چھپا سکتی ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے بالوں میں گہرا برائون رنگ آتا ہے۔ آدھا کپ کافی کو دو چمچ پانی کے ساتھ مکس کریں۔ مکسچر کو صاف، گیلے بالوں پر لگائیں۔ مکسچر کو کم از کم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں اور جب آپ کام کر لیں تو اسے دھو لیں۔ اگر ضروری ہو تو دہرائیں۔