آئن سٹائن کی باتیں
٭…صرف دو چیزیں لامحدود ہیں، پہلی کائنات اور دوسری انسان کی حماقت۔میں کائنات کے بارے میں یہ دعویٰ یقینی طور پر نہیں کر سکتا۔ ٭… مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے کہ تیسری عالمی جنگ کن ہتھیاروں سے لڑی جائے گی لیکن مجھے یقین ہے کہ انسان چوتھی عالمی جنگ لاٹھیوں اور پتھروں کے ساتھ لڑے گا۔
٭… جس نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی، اس نے نیا بھی کچھ نہیں کیا۔
٭… اگر سائنس آپ کی گزربسر کا ذریعہ نہ ہوتو دنیا میں اس سے حیران کن چیز اور کوئی نہیں۔
٭… میں کبھی مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتا کیونکہ وہ فوراً آجاتا ہے۔
٭… میری تعلیم میرے سیکھنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
۔۔۔