ذرامسکرایئے

باپ: ’’ ہر شخص صفائی کو پسند کرتا ہے‘‘۔ بیٹا: ’’لیکن امی کو صفائی بالکل پسند نہیں ہے‘‘۔ باپـ’’ وہ کیوں؟‘‘بیٹا: ’’ آج میں نے الماری میں رکھا ہوا حلوہ صاف کیا تو امی نے میری مرمت کر ڈالی‘‘۔…٭٭…
پولیس کا سپاہی ایک چور سے ’’اتنی مار کھا کر بھی تو ہنس رہاہے‘‘؟
چور: ’’ جی ہاں مصیبت میں ہی مسکرانا بہادری ہے‘‘۔
…٭٭…
ایک لڑکا۔’’تمہارا ہاتھ کیسے ٹوٹ گیا؟‘‘
دوسرا لڑکا ’’ تمہیں وہ سیڑھی نظر آ رہی ہے؟‘‘
پہلا لڑکا۔’’ ہاں بھئی نظر آ رہی ہے‘‘۔
دوسرا لڑکا ’’ لیکن مجھے نظر نہیں آئی تھی‘‘۔
…٭٭…
ایک نوکر اپنے مالک سے بولا: ’’صاحب آج کچہری میں دو دس دس کے نوٹ ملے ہیں‘‘۔
مالک بولا: ’’ ارے وہ نوٹ نقلی ہیں‘‘۔
نوکر بولا: ’’ جی ہاں مجھے معلوم ہے کہ وہ نقلی نوٹ ہیں، اس لئے تو بتایا ہے‘‘۔
…٭٭…
وقاص: ’’ عاصم بھائی، آپ کے پیپر کیسے ہوئے اور کتنے نمبر آئے ؟‘‘
عاصم : ’’ میں پیپر حل کرنا بھول گیا اور ہمارے ٹیچر نمبر لگانے بھول گئے‘‘۔
…٭٭…
سپاہی کوئلہ کے بیوپاری سے: ’’ تم کوئلہ بلیک کرتے ہو؟‘‘
کوئلہ والا: ’’ جی سرکار! ہم کہا