شوال حرمت والا مہینہ:یہ ماہ مسرت و انبساط کا مثردہ سناتا ہے

تحریر : صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی


اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے بندوں پر احسان کیا کہ انہیں رمضان المبارک جیسا بابرکت مہینہ عطا کیا اس میں نیکی کی توفیق بھی دی۔ اللہ کے نیک بندوں نے صدقہ خیرات کیا، قرآن پاک کی تلاوت کی،نماز تراویح کا اہتمام کیا۔

 اللہ تعالیٰ نے رزق میں بھی وسعت و برکت عطا فرمائی، جس کے سبب مسلمانوں کے اندر انسانی ہمدردی اور غم خواری کے جذبات بیدار ہوئے۔ یہ سب رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے کی برکات تھیں۔ اس مبارک مہینے کے بعد آنے والے مہینے کو بھی خاص مقام اور فضیلت حاصل ہے۔

شوّال قمری سال کے دسویں مہینے کا نام ہے۔ سورۃ التوبہ کی آیت نمبر 2 میں ارشاد ربانی ہے: ’’سو پھر لو اس ملک میں چار مہینے‘‘۔ اردو دائر ہ معارف اسلامیہ (جلد 11، صفحہ نمبر 518) کے مطابق مفسرین کے نزدیک ان 4 مہینوں میں شوّال، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم کے مہینے شامل ہیں۔ چنانچہ شوّال ان مہینوں میں ہے جن کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے۔ ان چار مہینوں میں عرب اپنے ملک میں بغیر کسی قسم کے حملے بلا خوف چل پھر سکتے تھے۔ اس کا ذکر سورہ توبہ کی آیت نمبر 5 میں آیا ہے۔

 شوّال کا مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ مسرت و انبساط کا مژدہ سناتا ہے۔ خالق حقیقی ایک سخی دریا بن کر صحرا صحرا عصیاں کو سیراب کر دیتا ہے۔ گناہوں کے صحرائوں میں جب گرد باد کی سیٹیاں بجتی ہیں اور جب عصیاں کے وسیع و عریض صحرا کے باسی جھلستے ہیں تو تھکے ہارے ہانپتے گناہ گاروں اور خطا کاروں کے احساس ندامت کو دیکھ کر خالق حقیقی کی بے کراں شفقت جوش مارتی ہے۔ پیاس کے صحرا میں پھر انہیں یزداں زمزم پلاتا ہے۔بقول سید ضمیر جعفری

وقت کے ماتھے پہ جس کی روشنی لکھی گئی

وہ رُخ زیبا ہے ترا وہ ید بیضا تو ہی

کس نے تھاما رات کے ڈوبے ہوئے سورج کا ہاتھ

روشنی کو صبح کی چوکھٹ پہ لے آیا تو ہی

کون ہے تیرے سوا، دکھیا دلوں کا داد رس

خلق کا مولا تو ہی ملجا تو ہی ماوا تو ہی

مولانا محمد جونا گڑھی و مولانا صلاح الدین یوسف، قرآن حکیم مع ترجمہ و تفسیر، مطبوعہ شاہ فہد قرآن حکیم پرنٹنگ کمپلیکس، مدینہ منورہ، مطبوعہ 1419 ہجری کے صفحہ نمبر 506 پر تحریر فرماتے ہیں کہ چار مہینے ایسے ہیں جو حرمت والے ہیں: (1) رجب، (2) ذوالقعدہ، (3) ذوالحجہ اور (4) محرم۔ شوال قمری سال کے دسویں مہینے کا نام ہے۔ سورہ توبہ کی آیت نمبر 2 میں ارشاد ربانی ہے: ’’پس (اے مشرکو!) تم ملک میں4 مہینے تک چل پھر لو‘‘۔یہاں 9ہجری کا ذکر ہے جس میں 4 مہینوں کا ذکر فرمایا گیا ہے کہ عرب اپنے ملک کے اندر بغیر کسی قسم کے حملے کے خوف کے چل پھر سکتے تھے۔ بعض مفسرین کے نزدیک شوّال بھی حرمت والے مہینوں میں سے ہے۔ حدیث کے مطابق شوال حج کے مہینوں میں سے ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب الحج، باب 33، 37)، یہ حدیث حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے اور اسے امام بخاری اور دار قطنی نے روایت کیا ہے۔

اسلام سے پہلے عرب شوّال کے مہینے کو شادیوں کیلئے موزوں نہیں سمجھتے تھے، حالانکہ یہ خیال غلط ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے حضرت عائشہ ؓسے شوّال میں ہی شادی کی تھی۔ (الترمذی، کتاب النکاح، باب 10) 

اس مہینے کی اسلام میں بڑی فضیلت ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص رمضان کے روزے رکھے اور ان کے ساتھ 6 روزے شوّال کے بھی رکھے، وہ گویا صائم الدھر (یعنی ہمیشہ روزہ رکھنے والا) ہے۔ (صحیح مسلم،حدیث 203)

اردو دائرہ معارف اسلامیہ (جلد 11) کا  انگریز مقالہ نگار A.J. WENSINCK صفحہ نمبر 816 پر رقمطراز ہے: ’’ان چھوٹے دنوں کو ’’چھوٹے تہوار‘‘ (العید الاصغر) میں شامل ہونے کی مقدس حیثیت حاصل ہے۔ شوال المکرم ہے۔ یعنی شوّال کا مہینہ قابل احترام ہے۔‘‘

 سرخیل علماء و عارفین حضرت عبدالقادر جیلانی ؒ نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف ’غنیۃ الطالبین‘ میں اس مہینے کی بڑی فضیلت تحریر فرمائی ہے۔ حضرت ابو ایوب ؓ سے روایت ہے کہ سرکار دوعالم ﷺ نے فرمایا کہ جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھے اس کے بعد ماہ شوّال میں چھ نفلی روزے رکھے تو اس کا یہ عمل ہمیشہ روزہ رکھنے کے برابر ہو گا۔ (بحوالہ صحیح مسلم)۔ 

رسالہ فضائل الشہود میں لکھا ہے کہ ماہ شوّال میں نوافل پڑھنے کا بھی بہت ثواب ہے۔ نوافل کی ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص اور سلام پھیرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھنے کا بے حساب ثواب ہے۔ اگر رمضان المبارک کے کوئی روزے خدانخواستہ رہ جائیں تو یہ روزے قضا ادا کرنے کے بعد ہی شوال کے چھ مسنون روزے رکھے جائیں۔ 

نبی کریم ﷺکا ارشاد ہے کہ شوّال کی پہلی رات فرشتے نازل ہوکر آواز دیتے ہیں کہ اے اللہ تعالیٰ کے بندو! تمہیں خوشخبری ہوکہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس لیے بخش دیا کہ تم نے رمضان کے روزے رکھے۔

جب رمضان ختم ہوتا اور یکم شوال ہوتا تو روز عید نبی اکرم ﷺ غسل فرماتے اور صاف اور اجلا لباس زیب تن فرماتے۔ عیدگاہ روانگی سے قبل چند کھجوریں تناوّل فرماتے، جن کی تعداد طاق ہوتی۔ آپﷺ عیدگاہ تک پیدل تشریف لے جاتے۔ عیدگاہ جس راستے سے تشریف لے جاتے واپسی پر راستہ تبدیل فرماتے۔ عیدوں پر کثرت سے تکبیروں کا حکم فرماتے۔ راستے میں چلتے وقت آہستہ تکبیر فرماتے۔ حضور اکرم ﷺ مسجد نبوی کے باہر میدان میں تشریف لے آتے جو عید گاہ تھی۔ نبی اکرم ﷺ نماز عیدالفطر سے قبل فطرانہ کی رقم ادا کرنے کا حکم صادر فرماتے۔ 

ایک اور جگہ ارشاد نبویﷺ ہے: رمضان کے روزے دس مہینے اور شوال کے چھ روزے دو مہینوں کے برابر ہیں، اس طرح یہ ایک سال کے روزے ہوں گے۔ یہ روزے عید کے فوراً بعد یا وقفے کے ساتھ مسلسل یا الگ الگ دونوں طرح رکھے جا سکتے ہیں۔

قضا روزے رمضا ن میں کسی بھی عذر کی بناء پر چھوڑے گئے روزوں کی قضا جلد ازجلد ادا کریں کیونکہ رمضان کے دنوں کی گنتی پوری کرنا ضروری ہے لیکن یہ روزے شوال کے نفلی روزوں کے علاوہ رکھے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے،سختی کرنا نہیں چاہتا،اس لیے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کر سکو(البقرۃ185)۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فانی بد ایوانی انسانی احساسات کے حقیقی آئینہ دار

ہماری المیہ شاعری کی کہانی میر کی پُر درد زندگی سے شروع ہوتی ہے۔ یہ غم نصیب شاعر ایک ایسے ماحول میں پیدا ہوتا ہے جہاں اس کو غم عشق کے ساتھ غم روزگار سے بھی سابقہ پڑتا ہے۔

سوء ادب

وصیتایک شخص نے مرتے وقت اپنی بیوی سے کہا کہ میری موت کے بعد میری ساری دولت میرے ساتھ دفن کر دی جائے۔ اس وقت اس کی بیوی کی ایک سہیلی بھی پاس بیٹھی ہوئی تھی جس نے اس شخص کے مرنے کے بعد پوچھا کہ کیا اس نے اپنے شوہر کی وصیت پر عمل کیا ہے۔ جس پر وہ بولی کہ میں نے اس کی ساری دولت کا حساب لگا کر اتنی ہی مالیت کا ایک چیک لکھ کر اس کے سرہانے رکھ دیا تھا تاکہ وہ جب چاہے کیش کرا لے۔

پی ایس ایل 10:بگل بج گیا،ٹرافی کی جنگ چھڑگئی

پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل10)کا بگل بج گیا، ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ چھڑ گئی، 6ٹیموں میں سے اس بار ٹرافی کون جیتے گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ’’پاکستان سپر لیگ 10‘‘ کا ابھی آغاز ہے اور انتہائی دلچسپ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

نورزمان:سکواش کے افق کا چمکتا ستارہ

پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں سکواش ہمیشہ سے ایک روشن باب رہا ہے، لیکن ایک طویل عرصے کے زوال کے بعد پاکستان کی انڈر 23 سکواش ٹیم کا ورلڈ چیمپئن بننا ایک نئی صبح کی نوید بن کر آیا ہے۔

حنان کی عیدی

حنان8سال کا بہت ہی پیارا اورسمجھداربچہ ہے۔اس کے پاپا جدہ میں رہتے ہیںجبکہ وہ ماما کے ساتھ اپنی نانو کے گھر میں رہتا ہے۔

چوہے کی آخری دعوت

بھوک سے اس کا بُراحال تھا۔رات کے ساتھ ساتھ باہر ٹھنڈ بھی بڑھتی جا رہی تھی، اس لیے وہ کسی محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں تھا۔اسے ڈر تھا کہ اگر چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہ ملی تو وہ مارا جائے گا۔وہ کونوں کھدروں میں چھپتا چھپاتا کوئی محفوظ ٹھکانہ ڈھونڈ رہا تھا۔ جوں ہی ایک گلی کا موڑ مڑ کر وہ کھلی سڑک پر آیا،اسے ایک دیوار میں سوراخ نظر آیا۔وہ اس سوراخ سے اندر داخل ہو گیا۔