شادیوں کا سیزن!

تحریر : مہوش اکرم


عیدالفطر جہاں روحانی خوشیوں کا پیغام لاتی ہے، وہیں اس کے فوراً بعد ایک اور خوشیوں بھرا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے یعنی شادیوں کا سیزن۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب خاندان، دوست احباب اور محلے بھر میں خوشیوں کی بہار آ جاتی ہے۔ رنگ برنگے لباس، بینڈ باجے، مہندی کی خوشبو، دعوتوں کا اہتمام اور قہقہوں سے سجی محفلیں معاشرتی و ثقافتی رنگوں کو مزید نکھارتی ہیں۔

اپریل کا مہینہ موسم کے اعتبار سے خاصا موزوں ہوتا ہے، گرمی کی شدت میں ابھی مکمل اضافہ نہیں ہوا ہوتا۔ لوگ عید کی تیاریوں کے دوران ہی شاپنگ کر چکے ہوتے ہیں، کپڑے، جیولری اور دیگر لوازمات کا بندوبست مکمل ہوتا ہے، جو کہ شادیوں کی تیاریوں کو نسبتاً آسان بنا دیتا ہے۔

پاکستانی معاشرہ ایک خاندانی نظام پر مبنی معاشرہ ہے جہاں شادی صرف دو افراد کا نہیں، بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ تصور کی جاتی ہے۔ عید کے فوراً بعد اس لیے بھی شادیوں کا رجحان بڑھ جاتا ہے کہ یہ موقع خوشیوں کو دوگنا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ 

 شادی بیاہ کی تقریبات میں سبھی خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تقریب میں سب سے نمایاں دکھائی دیں اور اپنی شخصیت کو دلکش بناتے ہوئے خوب داد سمیٹیں۔ وہ سب سے منفرد ہوں تاکہ خاندان کے سامنے ان کا وقار مزید بلند ہو سکے۔ سب رشتے دار اور احباب شادی میں موجود ہوتے ہیں، اس لئے بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ خاتون خانہ نے بچوں اور خود کو کتنا زیادہ متوازن سطح پر رکھا ہوا ہے، نیز یہ کہ خواتین نے اپنی اور بچوں کی تیاری کس پیمانے پر کی ہے، کس طرح کے ملبوسات تیار کیے ہیں، اس معاملے میں وہ بہت حساس دکھائی دیتی ہیں۔ آج ہم آپ کوچند ایسی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ سب سے الگ اور منفرد نظر آسکیں گی۔

 ابھی موسم معتدل ہے پسینہ بہت زیادہ نہیں آتا، اس لیے آپ ہر قسم کا میک اپ کرسکتی ہیں۔ ہلکا فائونڈیشن استعمال کریں اور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ کی میک اپ آٹمز آ ئل فری ہیں۔اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرہ نکھرہ اور فریش لگے گا۔

میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کا فائو نڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں، میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کیلئے ان پراڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے۔ کوشش کریں کہ ٹینٹڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آ جاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے۔ اس طرح کی پراڈکٹس میں سن بلاک بھی شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔

میک اپ کرتے وقت برونزر کا استعمال لازمی کریں۔ اس کو پورے چہرے پر پائوڈرکی طرح لگائیں یہ چہرے کی کنٹورنگ کا کام کرتا ہے۔ اسے گالوں کے ابھار پر ضروری لگائیں لیکن برونزر کا انتخاب کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ اس میں کسی قسم کی چمک نہ ہو۔

موجودہ موسم میں اکثر خواتین لپ سٹک کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں آپ اس مقصد کیلئے لپ اسٹین کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔ یہ مارکر کی شکل میں مارکیٹ میں با آسانی مل جاتا ہے۔ ان کے کلر نیچرل دکھائی دیتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک آپ کے ہونٹوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔ لیکن خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں لپ بام(Lip Baam) شامل ہوجو کہ آپ کے ہونٹوں کی نمی برقرار رکھنے میںمعاون ثابت ہوتی ہے۔

کوشش کریں کہ واٹر پروف مسکارا کا انتخاب کریں کیونکہ یہ گرمی اور پسینہ کے باعث پھیلتا نہیں ہے۔

آئی شیڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ نے اس کو لگانے سے پہلے آ ئی شیڈ پرائمر لگایا ہے یا نہیں۔ کوشش کریں کہ آئی شیڈ کو انگلی کی مدد سے لگائیں۔آئی لائنز کے طور پر آئی پنسل کا استعمال کریں۔ بلیک آئی پنسل یا کسی بھی دوسرے کلرکی آئی پنسل استعمال کر سکتی ہیں۔

میک اپ کرنے کے بعد میک اپ سٹنگ سپرے کا استعمال بھی کریں اس سے آپ کا میک اپ زیادہ دیر تک آپ کے چہرے پر برقرار رہے گااور آپ کو ری ٹچ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فانی بد ایوانی انسانی احساسات کے حقیقی آئینہ دار

ہماری المیہ شاعری کی کہانی میر کی پُر درد زندگی سے شروع ہوتی ہے۔ یہ غم نصیب شاعر ایک ایسے ماحول میں پیدا ہوتا ہے جہاں اس کو غم عشق کے ساتھ غم روزگار سے بھی سابقہ پڑتا ہے۔

سوء ادب

وصیتایک شخص نے مرتے وقت اپنی بیوی سے کہا کہ میری موت کے بعد میری ساری دولت میرے ساتھ دفن کر دی جائے۔ اس وقت اس کی بیوی کی ایک سہیلی بھی پاس بیٹھی ہوئی تھی جس نے اس شخص کے مرنے کے بعد پوچھا کہ کیا اس نے اپنے شوہر کی وصیت پر عمل کیا ہے۔ جس پر وہ بولی کہ میں نے اس کی ساری دولت کا حساب لگا کر اتنی ہی مالیت کا ایک چیک لکھ کر اس کے سرہانے رکھ دیا تھا تاکہ وہ جب چاہے کیش کرا لے۔

پی ایس ایل 10:بگل بج گیا،ٹرافی کی جنگ چھڑگئی

پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل10)کا بگل بج گیا، ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ چھڑ گئی، 6ٹیموں میں سے اس بار ٹرافی کون جیتے گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ’’پاکستان سپر لیگ 10‘‘ کا ابھی آغاز ہے اور انتہائی دلچسپ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

نورزمان:سکواش کے افق کا چمکتا ستارہ

پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں سکواش ہمیشہ سے ایک روشن باب رہا ہے، لیکن ایک طویل عرصے کے زوال کے بعد پاکستان کی انڈر 23 سکواش ٹیم کا ورلڈ چیمپئن بننا ایک نئی صبح کی نوید بن کر آیا ہے۔

حنان کی عیدی

حنان8سال کا بہت ہی پیارا اورسمجھداربچہ ہے۔اس کے پاپا جدہ میں رہتے ہیںجبکہ وہ ماما کے ساتھ اپنی نانو کے گھر میں رہتا ہے۔

چوہے کی آخری دعوت

بھوک سے اس کا بُراحال تھا۔رات کے ساتھ ساتھ باہر ٹھنڈ بھی بڑھتی جا رہی تھی، اس لیے وہ کسی محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں تھا۔اسے ڈر تھا کہ اگر چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہ ملی تو وہ مارا جائے گا۔وہ کونوں کھدروں میں چھپتا چھپاتا کوئی محفوظ ٹھکانہ ڈھونڈ رہا تھا۔ جوں ہی ایک گلی کا موڑ مڑ کر وہ کھلی سڑک پر آیا،اسے ایک دیوار میں سوراخ نظر آیا۔وہ اس سوراخ سے اندر داخل ہو گیا۔