کائنات کتنی بڑی ہے؟
ہمارے سورج کو ملکی وے کہکشاں کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں 25کروڑ سال لگتے ہیں۔ ملکی وے کہکشاں تقریباً 1لاکھ نوری سال چوڑی اور 1ہزار نوری سال موٹی ہے۔
ہمارا نظام شمسی کہکشاں کے مرکز سے تقریباً26ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔(ایک نوری سال سے مراد 9.46کھرب کلو میٹر فاصلہ ہے)۔ ہمارا سورج کہکشاں کے 200ارب ستاروں میں سے صرف ایک ہے۔ جب کہ ملکی وے میں تقریباً3.2کھرب سیارے موجود ہیں ۔ یہ تو صرف ہماری ایک کہکشاں کی بات ہے۔ ناسا کے مطابق قابل مشاہدہ کائنات میں تقریباً 2کھرب کہکشائیں موجود ہیں۔