پہیلیاں
وہ چھوٹے ہیں یا وہ بڑے ہیںلیکن سر پر چڑھ کے کھڑے ہیں
(سینگ)
سب کے دستر خوان پر آئے
شہ کے ساتھ بھی کھانا کھائے
(مکھی)
گورا چٹا چاندی جیسا
پڑا رہے ویسے کا ویسا
پانی اس کو راس نہ آئے
غوطہ کھاے گم ہو جائے
(بتاشا)
اجلا پنڈا رنگ نہ باس
کام کی شے ہے رکھنا پاس
(سکہ)
یہ نہ ہو تو کوئی پرندہ
کبھی نہیں رہ سکتا زندہ
(چونچ)