ذرا مسکرایئے
استاد (شاگرد سے) :بلبل کا مذکر بتاؤ؟شاگرد:جناب بلبلہ۔
استاد (ڈنڈا اٹھاتے ہوئے) : اور جمع۔
شاگرد : جناب! ابابیل۔
٭٭٭
ایک آدمی (بچے سے ): کیا تم رات کو دعا پڑھ کر سوتے ہو؟۔
بچہ : نہیں، البتہ میری ماں دعا پڑھ کر سوتی ہے۔
آدمی: وہ کیا پڑھتی ہیں؟۔
بچہ:یا اللہ تیرا شکر ہے کہ منا سو گیا ہے۔
٭٭٭
کنجوس مالک(ملازم سے): بتاؤ وہ کونسی چیز ہے جو محنت کے بعد بھی حاصل نہیں ہوتی ؟
ملازم:(معصومیت سے) جناب میری تنخواہ۔
٭٭٭
ایک شکاری نے دوسرے سے کہا: میں نے مصر میں 100 چیتے مارے۔
دوسرا بولا:مصر میں تو چیتے ہوتے ہی نہیں۔
پہلا شکاری: ہوں گے کہاں میں نے تو سب ختم کر دیئے ہیں۔
٭٭٭
ایک آدمی (بچے سے) :بیٹا ڈاک خانہ کہاں ہے؟۔
بچہ:جی! وہ ہمارے گھر کے سامنے ہے۔
آدمی: اور تمہارا گھر کہاں ہے؟۔
بچہ: جی ڈاک خانے کے سامنے۔
آدمی (تنگ آ کر) :اف! یہ دونوں کہاں ہیں؟۔
بچہ: جی آمنے سامنے۔
٭٭٭
کنجوس باپ: بیٹا اور آئس کریم کھاؤ گے؟
بیٹا: (حیرانی سے) لیکن ابو میں نے تو کوئی بھی آئس کریم نہیں کھائی؟
کنجوس باپ: تم بھول رہے ہو، بیٹے پچھلے سال جب ہم یہاں آئے تھے تو تم نے ایک آئس کریم نہیں کھائی تھی؟
٭٭٭