آج کا پکوان:تھائی گرین بون لیس چکن کری
اجزا :بون لیس چکن: آدھا کلو گرام،ناریل کا دودھ: دو کپ،تھائی گرین کری پیسٹ: 2،3 چمچ،فش ساس: ایک چمچ،سویا ساس: ایک چمچ،چینی: ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ: دو عدد (لمبی کٹی ہوئی)،شملہ مرچ (سبز؍سرخ): ایک کپ،بینگن (چھوٹے ٹکڑے): ایک کپ،لہسن: چار جوے (کچلے ہوئے)،ادرک: ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا)،تیل: دو چمچ،تازہ تلسی کے پتے: چند،نمک: حسبِ ذائقہ
ترکیب: پین میں تیل گرم کریں، اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔ اب تھائی گرین کری پیسٹ شامل کریں اور 1،2 منٹ تک بھونیں تاکہ خوشبو نکل آئے۔ چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ رنگ تبدیل ہو جائے۔اب ناریل کا دودھ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر 10،15 منٹ پکنے دیں۔ اس میں شملہ مرچ، بینگن اور ہری مرچ شامل کریں۔ فش ساس، سویا ساس، چینی اور نمک ڈال کر مزید 5،7 منٹ پکائیں۔فش ساس نہ ہو تو ہلکی سی نمکین سویا ساس استعمال کر سکتے ہیں۔ آخر میں تلسی کے پتے شامل کریں اور چولہا بند کر دیں۔ اس مزیدار کری کو اْبلے ہوئے چاول کے ساتھ پیش کریں۔
چائنیز فرائیڈ رائس
اجزا:اُبلے ہوئے چاول : دو کپ (ٹھنڈے ہوں تو بہتر ہے)،انڈے : دو عدد،چکن (باریک کٹا ہوا) : ایک کپ ،گاجر :ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)،بند گوبھی :ایک کپ (باریک کٹی ہوئی)،شملہ مرچ :ایک عدد،ہری پیاز: 2،3 عدد،لہسن : 3،4 جوے (باریک کٹے ہوئے)،سویا ساس : دو چمچ،چلی ساس : ایک چمچ،سرکہ : ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ : آدھاچائے کا چمچ،نمک : حسبِ ذائقہ،تیل :تین چمچ۔
ترکیب: پین میں تیل گرم کریں۔ لہسن ڈال کر ہلکا سنہری کریں پھر چکن ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔گاجر، بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر 2،3 منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں تاکہ کرنچی رہیں۔ ایک طرف جگہ بنا کر انڈے ڈالیں اور scramble کر لیں۔ اب اُبلے ہوئے چاول شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ سویا ساس، چلی ساس، سرکہ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر تیز آنچ پر اچھی طرح ٹاس کریں۔آخری ٹچ، ہری پیاز ڈال کر ایک منٹ مزید فرائی کریں۔گرما گرم چائنیز فرائیڈ رائس کو کیچپ یا چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔