پی ایس ایل 11:ریکارڈز
پی ایس ایل 11 کے رواں سیزن میں جو29مارچ کو شروع ہوا تھا میں متعدد پرانے ریکارڈز ٹوٹے اور ان کی جگہ نئے ریکارڈز بنے، جن میں سے چند ریکارڈز درج ذیل ہیں۔
سب سے زیادہ مجموعی ٹوٹل
پی ایس ایل کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ مجموعی ٹوٹل بنانے کا اعزازپشاور زلمی کے پاس ہے۔اس نے کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف3وکٹوں کے نقصان پر 255رنز کا ہدف دیا تھا۔زلمی نے یہ میچ118 رنز سے جیتا۔
بھاری مارجن(رنز) سے فتح
بھاری مارجن سے فتح پشاور زلمی کے حصے میں آئی۔زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 246رنز بنائے۔ کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں 87رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یوں زلمی نے یہ میچ 159 رنز سے اپنے نام کیا۔
بھاری مارجن(وکٹ) سے فتح
وکٹوں کے اعتبار سے بڑی فتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی جس نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ یونائیٹڈنے قلندرز کا 100رنز کا ہدف 10.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔
سب سے زیادہ چھکے
پی ایس ایل 11 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ پشاور زلمی کے مینڈس اور ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان کو حاصل ہے جنہوں نے 10میچوں میں 23،23چھکے لگائے ہیں۔ دوسرے نمبر حیدرآباد کنگز مین کے عثمان خان ہیں جنہوں نے 12 میچ کھیل کر 22 چھکے لگائے ہیں۔
سب سے زیادہ رنز
پی ایس ایل 11 کے بہترین بلے باز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے رواں سیزن میں سب سے زیادہ 588رنز بنائے ہیں۔541رنز کے ساتھ زلمی کے ہی بلے باز مینڈس اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز
ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پشاور زلمی کے مینڈس کوحاصل ہے ۔ جنہوں نے کراچی کنگز کے خلاف 52 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے نمبر پرصاحبزادہ فرحان ہیں،جو 106رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔انہوں نے 57گیندوں کا سامنا کیا۔
بہترین بائولر
پی ایس ایل 11 کے بہترین بائولر کا اعزاز پشاور زلمی کے بائولرسفیان مقیم کو حاصل ہے۔ جنہوں نے 10 میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ ان کی بہترین بائولنگ 32 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنا ہے۔
4وکٹ لینے کا اعزاز
رواں سیزن میں ایک اننگز میں 5 وکٹ لینے کا اعزازکوئی بھی بائولر حاصل نہ کر سکا۔ 4وکٹس لینے والے بائولرز میں شاہین آفریدی، آصف محمود، افتخار احمد، حنین شاہ، حسن علی، فیصل اکرم، سفیان مقیم، علی رضا اور ناہید رانا شامل ہیں۔
بہترین وکٹ کیپر
بہترین وکٹ کیپر کی فہرست میں پہلے نمبر پر لاہور قلندرز کے حسیب اللہ خان ہیں جنہوں نے وکٹ کے پیچھے 11 شکار کئے،انہوں نے 7کیچ پکڑے جبکہ 2 کھلاڑیوں کو سٹمپ کیا۔ اعظم خان (کراچی کنگز)اور مینڈس (پشاور زلمی)نے 8، 8 شکار کئے۔
بیسٹ پارٹنر شپ
9اپریل کو کراچی میں کھیلے گئے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 191رنز کی سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کی گئی۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں یہ پارٹنر شپ زلمی کے بلے بازوں بابر اعظم اور مینڈس نے قائم کی۔