سنہری باتیں
٭…کھانے کو ٹھنڈا کر لیا کرو کہ گرم کھانے میں برکت نہیں ہوتی۔
٭…علم مال سے بہتر ہے کیوں کہ مال فرعون اور قارون کی میراث ہے اور علم انبیا کی۔
٭…خوشی انسان کو اتنا نہیں سکھاتی جتنا کہ غم سکھاتا ہے۔
٭…بزرگوں کا ادب زندگی کا سرور ہے۔
٭…سچائی ایک ایسی دوا ہے جس کی لذّت کڑوی مگر تاثیر میٹھی ہے۔
٭… جن کے پاس علم ِ نافع ہے وہی اللہ سے ڈرتے ہیں۔
٭… اگر تمہیں ایک دوسرے کی نیتوں کا علم ہوتا تو تم ایک دوسرے کو دفن بھی نہ کرتے۔
٭…اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں نہ جھگڑو کہ بکھر کر کم زور ہو جا ؤ گے۔