آج کا پکوان:اچار گوشت
اجزا:گوشت (چکن، مٹن یا بیف): آدھا کلو،پیاز: 2 عدد (باریک کٹے ہوئے)،ٹماٹر: 3 عدد (پیسٹ یا کٹے ہوئے)،دہی: 1 کپ (پھینٹا ہوا)،ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ ،لیموں کا رس: 3 سے 4 کھانے کے چمچ ،ہری مرچیں: 6 سے 8 عدد ،اچار گوشت مصالحہ: 3 سے 4 کھانے کے چمچ (یا حسبِ ذائقہ)،کوکنگ آئل: 1 کپ۔
طریقہ کار:ایک پیالی میں اچار گوشت مصالحہ (1 چمچ) اور لیموں کا رس ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ ہری مرچوں کے درمیان سے کٹ لگا کر بیج نکال لیں اور یہ مصالحہ مرچوں کے اندر بھر کر رکھ لیں۔ایک کڑاہی میں آئل گرم کرکے پیاز کو سنہری فرائی کریں۔ اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور گوشت شامل کرکے اتنا بھونیں کہ گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ اب اس میں ٹماٹر اور بچا ہوا اچار گوشت مصالحہ شامل کریں۔ اتنا پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں اور آئل اوپر آ جائے۔اس کے بعددہی شامل کریں اور اچھی طرح بھونیں پھر گوشت گلنے کے لیے حسبِ ضرورت پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھانپ دیں۔ جب گوشت گل جائے اور گریوی تیار ہو جائے تو اوپر سے بھری ہوئی ہری مرچیں ڈال دیں۔ 5 سے 7 منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔مزیدار اور چٹخارے دار اچار گوشت تیار ہے، اسے نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔
ربڑی دودھ
اجزا :خالص دودھ: 2 لیٹر،چینی: حسبِ ذائقہ (تقریباً آدھا کپ)، کنڈینسڈ ملک : 4 کھانے کے چمچ (گاڑھا پن لانے کے لیے)،سبز الائچی: 4 سے 5 عدد (پسی ہوئی)،بادام اور پستہ: حسبِ ضرورت (باریک کٹے ہوئے)،کیوڑہ ایسنس: 2 سے 3 قطرے (خوشبو کیلئے)۔
ترکیب: ایک کھلے برتن میں دودھ ڈال کر درمیانی آنچ پر ابال لیں۔پھر آنچ ہلکی کر دیں اور دودھ کو پکنے دیں۔ وقتاً فوقتاً چمچ ہلاتے رہیں اور کناروں پر جمنے والی ملائی کو دودھ میں مکس کرتے جائیں یہاں تک کہ دودھ آدھا رہ جائے۔ اس میں چینی، پسی ہوئی الائچی اور کنڈینسڈ ملک شامل کریں اور مزید 5 منٹ تک پکائیں تاکہ چینی اچھی طرح گھل جائے۔چولہا بند کر دیں اور اس میں کٹے ہوئے بادام، پستہ اور کیوڑہ ایسنس شامل کر کے مکس کریں۔