پہیلیاں
ایک منا پانی میں نہائے،ساتھ ہی پانی پیتا جائے
جتنا پانی پیٹ میں ڈالے
کلی کر کے اسے اچھالے
(فوارہ)
منہ میںپڑی رہے ایک بوٹی
وہ نہ کھائی، کھالی روٹی
(زبان)
سو گھوڑے اور ایک لگام
آگے پیچھے چلیں تمام
(تسبیح)
دھرا پڑا ہے سرخ پیالا
جا کر باغ سے اسے اٹھا لا
(گلاب کا پھول)
سب کو دیکھے اور پہچانے
کون ہے جو نہ اس کو جانے
(آنکھ)
ایک کھیتی کی شان نرالی
فصل ہے سب کی دیکھی بھالی
کاٹو بے شک جتنی بار
آپ سے آپ ہو پھر تیار
(بال)