ذرا مسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


استاد (شاگرد سے) :بلبل کا مذکر بتاؤ؟

 شاگرد:جناب بلبلہ۔

 استاد (ڈنڈا اٹھاتے ہوئے) :اور جمع۔

 شاگرد :جناب! ابابیل۔

٭٭٭

ایک دوست: (دوسرے سے) اتنی سی بات تو گدھا بھی سمجھ سکتا ہے۔ 

دوسرا دوست: تو تم سمجھ گئے اور میں نہ سمجھ سکا۔

٭٭٭

ماں (بیٹے سے): دوائی پی کر اچھل کیوں رہے ہو؟

 بیٹا: میں دوائی پینے سے پہلے ہلانا بھول گیا تھا۔ اب اچھل رہا ہوں تا کہ پیٹ میں اچھی طرح مل جائے۔

٭٭٭

ایک کنجوس امیر آدمی کے گھر کچھ مہمان آئے کھانے کے وقت کنجوس میزبان نے ان سے پوچھا : آپ کیا کھائیں گے۔

 مہمانوں نے کہا:جو آپ کھائیں گے وہی ہم کھالیں گے۔ 

کنجوس میزبان خوش ہو کر بولا:بھئی! میرا دل تو ہوا کھانے کو چاہتا ہے، آج آپ بھی میرے ساتھ ہوا ہی کھائیں۔

٭٭٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم

لاہور ہائی کورٹ میں اصلاحات ،جدید عدالتی نظام اور فوری انصاف کا نیا باب:دوسالہ دور میں عدالتی ،انتظامی ،ڈیجیٹل اور انفراسٹرکچر اصلاحات کی نئی تاریخ رقم

انمول رشتہ

فراز اپنے چھوٹے بھائی سرمد سے بے پناہ محبت کرتا تھا۔ وہ جہاں بھی جاتا، سرمد کا خیال رکھتا اور اپنی ہر چیز اسے دیتا لیکن اس قدر پیار کے باوجود، سرمد کی کچھ عادات فراز کو سخت ناپسند تھیں۔

خوبانی: صحت بخش پھل

گرمیوں کے موسم میں آنے والے مزیدار پھلوں میں خوبانی ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ اپنے سنہری زرد رنگ، خوشبودار ذائقے اور نرم گودے کی وجہ سے یہ بچوں اور بڑوں سب کی پسندیدہ ہوتی ہے۔

قلعہ بران :رومانیہ کا پراسرار تاریخی شاہکار

رومانیہ کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کارپیتھین کے دامن میں واقع قلعہ بران دنیا کے مشہور تاریخی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

فوقی نے اک چوزہ پالا

فوقی نے اک چوزہ پالا،چوں چوں چوں چوں کرنے والا

نصیحت آموز باتیں

٭…ہمیشہ سچ بولیں۔