آج کا پکوان: برسات کے پکوان

تحریر : انعم شیخ(سیف)


بیسنی روٹی اجزا:بیسن: دو کپ،آٹا: ایک کپ،نمک آدھا چائے کا چمچ،کٹی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ،زیرہ: آدھا چائے کا چمچ کٹا ہوا دھنیا: آدھا چائے کا چمچ،کٹی ہری مرچ :دو عدد،کٹی ہری پیاز: ایک عدد،کٹا ہرا دھنیا: ایک چمچ، تیل :چار چمچ

ترکیب: ایک پیالے میں بیسن، آٹا، نمک، کٹی لال مرچ، زیرہ، کٹا ہوا دھنیا، کٹی ہری مرچ، کٹی ہری پیاز، کٹا ہرا دھنیا اور تیل ڈال کر مکس کریں، اسے نیم گرم پانی کے ساتھ درمیانہ نرم گوندھ لیں اور پھراسے تیس منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔آخر میں اس کی روٹیاں بیل کر توے پر دونوں جانب سے سینک لیں۔

آلو کے پراٹھے

اجزا:آلو :ایک کلو،ہری مرچ باریک کٹی ہوئی: دوسے تین ،پسی ہوئی لال مرچ: ایک چمچ، نمک :حسب ذائقہ،بھنا ہوا زیرہ: دو چمچ،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا :چھ سے سات ڈنڈیاں،لیمن جوس: دو چائے کے چمچ، آٹا:تین کپ۔تیل پراٹھوں کیلئے۔

ترکیب: ایک پتیلی میں آلو ابالیں، آلوؤں کے چھلکے اتاریں اور اس میں ہری مرچ، لال مرچ، نمک، زیرہ ، ہرا دھنیا اور لیمن جوس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ آٹا گوندھ کر پیڑے بنا کر الگ رکھ دیں اب آٹے کا پیٹرا رکھیں اس پر آلو کا مصالحہ پچھائیں اور دوسرا پیٹرا رکھ کر روٹی کی طرح بیل دیں۔ توے پر تیل ڈال کرپراٹھا بنا لیں۔

کھجور کا ملک شیک 

 اجزا :ٹھنڈا دودھ : دوگلاس، کھجور : 8 سے 10 عدد (گٹھلی نکال کر)، کیلا : ایک عدد، شہد یا چینی : ایک سے دو چمچ، حسبِ ذائقہ،  برف : 5 سے 6 ٹکڑے ، بادام یا پستہ : 1 کھانے کا چمچ، باریک کٹے ہوئے ۔

 ترکیب: کھجوروں کو 10،15 منٹ نیم گرم دودھ میں بھگو دیں تاکہ وہ اچھی طرح نرم ہو جائیں۔بلینڈر میں دودھ، نرم کھجوریں، کیلا، شہد یا چینی اور برف ڈالیں۔ تقریباً ایک،دو منٹ اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ شیک گاڑھا، کریمی اور بالکل ہموار ہو جائے۔گلاس میں نکال کر اوپر سے باریک کٹے بادام یا پستہ چھڑک دیں۔ ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں اور لطف اٹھائیں۔ زیادہ گاڑھا اور کریمی شیک پسند کرتے ہیں تو ایک سکوپ ونیلا آئس کریم شامل کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

آئرن، کیلشیم، وٹامنز اور متوازن خوراک خواتین کی اہم ضرورت

صحت مند زندگی کی بنیاد متوازن خوراک پر استوار ہوتی ہے۔ جسم کو روزانہ متعدد غذائی اجزادرکار ہوتے ہیں تاکہ وہ اپنی تمام جسمانی اور ذہنی سرگرمیاں بخوبی انجام دے سکے۔ آئرن، کیلشیم، وٹامنز، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، فائبر اور پانی وہ بنیادی اجزاہیں جو جسم کو طاقت، نشوونما اور بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ مگر جدید طرزِ زندگی، فاسٹ فوڈ کے بڑھتے رجحان اور غیر متوازن غذائی عادات کے باعث غذائیت کی کمی کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جن میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔

برسات میں جلد کی حفاظت کریں

بارش کا موسم اپنے ساتھ خوشگوار ٹھنڈک، سرسبز مناظر اور تازگی لاتا ہے لیکن اس کے ساتھ جلد کے کئی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ فضا میں نمی بڑھ جانے، بار بار بھیگنے، پسینے اور آلودگی کی وجہ سے جلد چکنی، بے جان یا خارش کا شکار ہو سکتی ہے۔ اگر اس موسم میں جلد کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو دانے، فنگس، الرجی اور انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔مگر چند آسان احتیاطی تدابیر اپنا کر آپ اپنی جلد کو صحت مند، صاف اور تروتازہ رکھ سکتے ہیں۔

عندلیب شادانی ایک ہمہ گیر ادبی شخصیت

57ویں برسی:وہ بیک وقت شاعر، افسانہ نگار، نقاد، محقق، مورخ، مدیر اور معلم کی حیثیت سے جلوہ گر ہوئے: شادانی صاحب نے اپنی انفرادیت کو برقرار رکھا‘ شاعری میں ان کا رنگ کسی سے متاثر نہیں‘ ساری زندگی اپنی منزل کے وہ خود ہی رہنما رہے

حلقہ ارباب ذوق کے افسانے

ترقی پسند ادبی تحریک کو شروع ہوئے ابھی تین سال ہی ہوئے تھے کہ بزم ’داستان گویاں‘کے نام سے29 اپریل1939ء کو ایک نئے ادبی رجحان(جو آگے چل کرحلقہ ارباب ِذوق کے نام سے مشہور ہوا) کا وجود عمل میں آیا۔

کامن ویلتھ گیمز 2026:گلاسکو کے میدانوں میں عالمی چیمپئنز کا امتحان

دنیا بھر سے 3ہزار کھلاڑی 10 مختلف کھیلوں کی 215 کیٹیگریز میں میڈلز کیلئے مد مقابل

بادل لوٹ آئے

پہاڑی وادی شیرانوالا میں سردیوں کا موسم اپنے عروج پر تھا، اس بار بادل جیسے اس خوبصورت زمین کو بھول چکے تھے۔