ذرا مسکرائیے
ایک کنجوس باپ اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوش ہو کر کہنے لگا: بیٹا جو مانگنا ہے مانگو۔
بیٹے نے فوراً کہا: ابا جان! مجھے ایک منٹ سوچنے کے لئے دیں۔
باپ:ٹھیک ہے بیٹا سوچ لو۔
بیٹا کچھ دیر سوچنے کے بعد:ابا جان! مجھے ایک موٹر سائیکل لے دیں۔
کنجوس بولا:بیٹا! تم نے سوچنے کے لئے ایک منٹ مانگا تھا وہ میں نے تمھیں دے دیا تھا اب عیش کرو۔
٭٭٭
پہلا دوست:میرے خاندان کے کسی آدمی نے کبھی کسی کی نوکری نہیں کی۔
دوسرا دوست(حیرت سے): تو پھر وہ کیا کرتے تھے؟
پہلا دوست: بھیک مانگا کرتے تھے۔
٭٭٭
ایک جوان لڑکی نے نماز پڑھ کر دعا کی۔
لڑکی کی ماں نے پوچھا:تم نے اپنی دعا میں کیا مانگا؟
لڑکی نے جواب دیا:میں نے اپنے لئے کچھ نہیں مانگا۔ البتہ آپ کے لئے خوبصورت اور دولت مند داماد کی دعا کی ہے۔
٭٭٭
استاد (شاگرد سے) :دودھ کی حفاظت کرنے کا اہم طریقہ کیا ہے۔
شاگرد:جناب! دودھ کو پی لینا چاہیے۔
٭٭٭
منا: امی کیا میرے ابو چور ہیں۔
امی: نہیں تو! تم کیوں پوچھ رہے ہو؟
منا: کل مجھے ان کی داڑھی میں تنکا نظر آ رہا تھا۔
٭٭٭
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments