سمجھدار کون؟

تحریر : سائرہ جبیں


ڈیل کارنیگی نے کہا کہ زندگی میں سب سے زیادہ اہم چیز کامیابیوں سے فائدہ اُٹھانا نہیں ہے۔ ہر بے وقوف آدمی ایسا کر سکتا ہے۔

حقیقی معنوں میں اہم چیز یہ ہے کہ تم اپنے نقصانات سے فائدہ اُٹھاؤ۔ اس دوسرے کام کیلئے ذہانت درکار ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے جو ایک سمجھدار اور ایک بے وقوف کے درمیان فرق کرتی ہے۔

اس دنیا میں اتفاقاً ہی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آدمی صرف کامیابیوں کے درمیان ہو اور اس کیلئے اس کے سوا اور کوئی کام نہ ہو کہ وہ بس کامیابیوں سے بے روک ٹوک فائدہ اُٹھاتا رہے۔ بیشتر حالات میں یہ ہوتا ہے کہ آدمی اپنے آپ کو مشکلوں اور نقصانات کے درمیان پاتا ہے اور اس کو مشکلوں اور نقصاات سے گزرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچنا پڑتا ہے۔ اس دنیا میں صرف وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اس ہوش مندی کا ثبوت دیں کہ وہ نا موافق حالات کی شکایت کرنے کی بجائے ناموافق حالات کا استقبال کرنا جانتے ہیں۔ جو مشکلوں کے خلاف فریاد کرنے کے بجائے مشکلوں کو حل کرنے کی تدبیر کرتے ہیں۔

’’نقصان سے فائدہ اُٹھانا‘‘ یہی واحد خصوصیت ہے جو اس دنیا میں کسی کو کامیاب کرتی ہے، کوئی فرد ہو یا کوئی قوم، دونوں کو اس دنیا میں اسی ایک امتحان میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ اس دنیا میں کامیاب وہ نہیں ہے جس کو مشکلیں پیش نہ آئیں۔ یہاں کامیاب وہی ہے جو مشکلوں کے باوجود کامیاب ہو سکے۔ یہاں منزل پر وہ پہنچتا ہے جو راستہ کی دشواریوں کے باوجود اپنا سفر طے کر سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

وطن سے محبت

عمیر ابھی ابھی سکول سے واپس آیا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سکول کا کام کرنے بیٹھ گیا تھا۔

کتنا اچھا ہے کتنا پیارا ہے

کتنا اچھا ہے کتنا پیارا ہے،اِک چمکتا ہوا ، ستارا ہے

چڑیا: ہمارے آنگن کی چہچہاتی مہمان

قدرت نے زمین کو بے شمار خوبصورت مخلوقات سے آراستہ کیا ہے، جن میں پرندے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہی پرندوں میں ایک ننھی سی چڑیا بھی شامل ہے، جو صدیوں سے انسان کے قریب رہنے والی مخلوق سمجھی جاتی ہے۔

ڈریگن فروٹ: صحت، ذائقے اور جدید کاشت کا منفرد تحفہ

دنیا بھر میں ایسے بے شمار پھل پائے جاتے ہیں جو اپنی غذائی اہمیت، منفرد ذائقے اور دلکش شکل و صورت کی وجہ سے خاص مقام رکھتے ہیں۔

نصیحت آموز باتیں

٭…دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوں۔٭…دوسروں کو معاف کریں۔

ذرا مسکرائیے

ایک کنجوس باپ اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوش ہو کر کہنے لگا: بیٹا جو مانگنا ہے مانگو۔