ڈریگن فروٹ: صحت، ذائقے اور جدید کاشت کا منفرد تحفہ

تحریر : زرق زیب


دنیا بھر میں ایسے بے شمار پھل پائے جاتے ہیں جو اپنی غذائی اہمیت، منفرد ذائقے اور دلکش شکل و صورت کی وجہ سے خاص مقام رکھتے ہیں۔

انہی میں سے ایک ڈریگن فروٹ بھی ہے، جو گزشتہ چند برسوں میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔ گہرے گلابی یا سرخ رنگ کے چھلکے اور سفید یا سرخ گودے میں موجود سیاہ بیجوں کی وجہ سے یہ پھل نہایت دلکش دکھائی دیتا ہے۔ اس کا ذائقہ ہلکی مٹھاس لیے ہوتا ہے ۔

ڈریگن فروٹ کا تعلق کیکٹس کی ایک قسم سے ہے اور اس کی ابتدا وسطی اور جنوبی امریکہ سے مانی جاتی ہے۔غذائیت کے اعتبار سے ڈریگن فروٹ ایک نہایت مفید پھل ہے۔ اس میں وٹامن سی، فائبر، آئرن، میگنیشیم اور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے، ہاضمہ بہتر رکھنے اور خلیوں کو نقصان پہنچانے والے مضر اجزا سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر نظامِ انہضام کو متوازن رکھنے اور خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ کم کیلوریز ہونے کی وجہ سے یہ وزن پر نظر رکھنے والے افراد کیلئے بھی ایک موزوں انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

یوم تحفظ ختم نبوت ﷺ

’’میں خاتم النبیین ہوں‘‘(صحیح بخاری)ختم نبوتﷺ، عقیدہ توحید و رسالت کے بعد ایمان کی اہم بنیاد:محمدؐتمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن اللہ کے رسول اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا ہے(سورۃ الاحزاب)

7ستمبر:یوم تحفظِ ختم نبوتﷺ

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا متفقہ فیصلہ

7 ستمبر:محمد عربیﷺکے دیوانوں کیلئے شادمانی کا دن

7ستمبر1974ء کا دن یادگار اور تاریخی، قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکا گیا

6ستمبر 1965 لہو سے لکھی گئی داستانِ دفاعِ وطن

اے راہ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

آپریشن دوارکا

پاک بحریہ کی جرات کی یادگار داستان

اتنے کم نمبر ؟

داؤد تمہارا رزلٹ آگیا؟ کالج میں داؤد کے دوست نعمان عرف نومی نے پوچھا۔ہاں پاس ہو گیا ہوں ، نمبر اچھے نہیں آئے، صرف 425 نمبر آئے ہیں۔