آج کاپکوان:وائٹ چکن ہانڈی
اجزا: چکن :آدھا کلو، پیاز :تین عدد، لہسن کا پیسٹ : آدھا چائے کا چمچ۔ادرک :ایک انچ کا ٹکڑا باریک کٹا ہوا، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی: تین عدد،پسی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ،
پسا ہوا گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا: ایک چمچ۔فریش کریم : چھ چمچ۔نمک: آدھا چائے کا چمچ۔کوکنگ آئل : چار چمچ۔
ترکیب:کڑاہی میں آئل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔اب پیاز ، لہسن، کالی مرچ، شامل کرکے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کردو منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر دو منٹ کیلئے دم پر رکھ کر اتار لیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔اس ڈش میں پانی با لکل استعمال نہیں کرنا۔
چنے کی دال کا حلوہ
اجزا:چنے کی دال: دو کپ۔ چینی: ڈیڑھ کپ۔ گھی یا مکھن: ایک کپ۔ دودھ: دو کپ (دال ابالنے کیلئے)۔ کھویا: ایک پیالی۔ الائچی پاؤڈر: چھوٹا چمچ۔ خشک میوہ جات (بادام، پستہ، کاجو): حسبِ ضرورت۔
ترکیب:چنے کی دال کو تین سے چار گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں۔دال کا پانی نکال کر اسے دودھ میں ہلکی آنچ پر ابال لیں یہاں تک کہ دودھ خشک ہو جائے اور دال گل جائے۔ گلی ہوئی دال کو ٹھنڈا کرکے بلینڈر میں پیس لیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں پیسی ہوئی دال ڈال کر درمیانی آنچ پر بھونیں۔دال کا رنگ سنہرا ہونے اور خوشبو آنے تک اسے مسلسل چلاتے رہیں۔ دوسرے برتن میں چینی اور ایک کپ پانی شامل کرکے ہلکا سا شیرہ تیار کر لیں۔تیار شدہ شیرہ اور کھویا دال میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔حلوہ جب کڑاہی چھوڑنے لگے اور گھی الگ ہو جائے تو الائچی پاؤڈر اور میوہ جات ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments