تیرے خیال سے ہے دل شادماں ہمارا

تحریر : روزنامہ دنیا


تیرے خیال سے ہے دل شادماں ہمارا،تازہ ہے جاں ہماری دِل ہے جواں ہمارا

تیری ہی ہمتوں سے آزاد ہم ہوئے ہیں

خوشیاں ملی ہیں ہم کو دل شاد ہم ہوئے ہیں

تجھ سے ہی لہلہایا یہ گلستاں ہمارا

ہم سو رہے تھے تو نے آ کر ہمیں جگایا

پھرتے تھے ہم بھٹکتے رستہ ہمیں بتایا

تو رہنما ہمارا ، تو سارباں ہمارا

تیرے ہی حوصلے سے طاقت ملی ہے ہم کو

تیری ہی آبرو سے عزت ملی ہے ہم کو

چمکا ہے تیرے دم سے قومی نشاں ہمارا

اِس دیس میں ابھی تک چرچا ہے عام تیرا

جس شخص کو بھی دیکھا ، لیتا ہے نام تیرا

دل تیری یاد سے ہے اب تک جواں ہمارا

ہم جو قدم اٹھائیں آتی ہے یاد تیری

ہم جس طرف بھی جائیں آتی ہے یاد تیری

تجھ سے رواں دواں ہے یہ کارواں ہمارا

(صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

ہوم انٹرنیشنل سیزن:شاہینوں کافاتحانہ آغاز

سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کا دوسرا معرکہ آج ، آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا:پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تاریخی سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میںکھیلی جائے گی: ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعدنومبر میں شاہین اور آئی لینڈرزراولپنڈی اور لاہور میں دو ٹیسٹ میچز میں بھی مدمقابل ہوں گے

نئے صوبوں کی بحث عالمی سطح پر پہنچ گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی کیلئے انتظامی اصلاحات :، ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں 16 سے 30 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز کئی :ممالک اپنی آبادی اور معیشت میں تبدیلیوں کے ساتھ اپنے انتظامی ڈھانچوں کو بارہا تبدیل کر چکے ہیں:ہر صوبے کو چار حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، اس طرح پہلی سطح کی انتظامی حکومتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو جائے گی :ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ موجودہ ڈویژنوں کی بنیاد پر انتظامی ڈھانچے کو آگے بڑھایا جائے اور 30 سے زیادہ انتظامی اکائیاں قائم کی جائیں

تقویٰ انسان کی اصل پہچان

’’ اور تم مان لو بیشک اللہ متقین کے ساتھ ہے‘‘(البقرہ) ’’تم میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ عزت والا وہ شخص ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگا ر ہو‘‘(سورۃ الحجرات) ’’ اگر تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو گے تو اللہ تمہیں حق اور باطل میں فرق کرنے کی قوت عطا فرما دے گا‘‘(سورۃ الانفال)

تحفظ حرمین شریفین: مقدس امانت، اجتماعی ذمہ داری

’’بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کیلئے مقرر کیا گیا وہی ہے جو مکہ میں ہے، برکت والا ہے اور تمام جہانوں کیلئے ہدایت کا مرکز ہے‘‘(آل عمران:96)

اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت!

’’تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو‘‘ ( سورۃ الحجرات) اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرو اور آپس میں اختلاف مت کرو کہ تم کمزور ہو جاؤ، اور تمہاری ہوا نکل جائے، اور صبر کرو بیشک! اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے(سورۃ الانفال:46)

مسائل اور ان کا حل

فجر کی اذان کے بعد نوافل پڑھنا سوال: کیا نماز فجرکی جماعت سے پہلے 2سنت کے علاوہ تحیۃ المسجدکے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟مسجدمیں ایک شخص نے فجرکی سنت سے پہلے 2رکعت تحیۃ المسجدوتحیۃ الوضوپڑھی تو ساتھ بیٹھے ایک بزرگ نے کہاکہ فجرکی اذان کے بعدنفل نہیں پڑھنے چاہئیں، آپ وضاحت فرما دیں۔ (چودھری محمد اسلم، اوکاڑہ)