مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


فجر اور عصر کے بعد سجدہ ٔتلاوت کی ادائیگی سوال: کیا فجریاعصرکے بعدسجدۂ تلاوت کرنے کی اجازت ہے؟(کبیر خان، صوابی) جواب:فجر و عصرکے بعد نوافل پڑھنا اگرچہ ممنوع ہے مگرقضاء نمازکی طرح ان اوقات میں سجدۂ تلاوت کی ادائیگی جائزہے۔

ہیرے جواہرات پر زکوٰۃ نہیں ہے 

 سوال:کیا قیمتی پتھروں پر زکوٰۃ ہے؟ (امین، کراچی)

جواب:ہیرے ،جواہرات وغیرہ قیمتی پتھروں پر زکوٰۃنہیں ہے ۔تاہم اگر وہ تجارت کی غرض سے رکھے ہوں تو ان پر زکوٰۃ ہوگی۔

بیوی کو ماں بہن کہنا 

سوال:ایک شخص نے غصہ میں اپنی بیوی کو کہہ دیا  کہ آج کے بعد تو میری ماں بہن ہے۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اس سے اس کے نکاح پر کوئی اثر پڑا یا نہیں؟(فاروق،کراچی)

جواب:بیوی کو ماں بہن کہنا ناجائز ومکروہ ہے لیکن اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی۔

فجر سے پہلے عشا کی نماز ادا کرنا  

سوال:اگر کوئی شخص عشاء کی نماز بغیر پڑھے سو جائے پھر رات کو کسی بھی وقت یا فجر سے پہلے اس کی آنکھ کھلے تو اب وہ عشاء کی نماز قضاء پڑھے گا یا عشا ء کی نما ز کا وقت رہے گا۔ واضح رہے کہ وہ سو چکا ہے۔ اب اٹھنے کے بعد فجر سے پہلے پہلے اگر عشا کی نماز پڑھے تو اسے قضا شمار کیا جائے گا یا ادا ہی ہے؟ (عبدالقادر، فیصل آباد)

جواب:جب تک فجر یعنی صبح صادق طلوع نہ ہو عشاء کا وقت ہی باقی رہتا ہے لہٰذا صبح صادق سے پہلے عشاء کی نماز قضاء نہیں بلکہ ادا ہوگی۔

زرعی ادویات کے کاروبار کی شرعی حیثیت

سوال:میں زرعی کیڑے مار ادویات کا کاروبار کرتا ہوں،کیا یہ کاروبار کرنا جائز ہے؟ شرعی اعتبار سے کوئی قباحت تو نہیں؟کیونکہ اس میں بہت سے کیڑے مکوڑوں کی جانیں تلف ہوتی ہیں جو کہ مخلوق خدا ہیں۔  یہ بھی تو ہوسکتاہے کہ دوائی کے استعمال سے مضر رساں کیڑوں کے ساتھ غیر مضر رساں کیڑے بھی مرتے ہو ں گے۔ ایک عرصہ سے مجھے یہی خیال بار بار آرہا ہے کیا یہ کاروبار صحیح ہے یا نہیں ؟ (احسن لاشاری، جام پور)

جواب:زرعی کیڑے مار ادویات کا کاروبار شرعاً جائز ہے ۔شرعی مسئلہ یہ ہے کہ جلب منفعت(یعنی کوئی فائدہ حاصل کرنا مقصود ہو ) یا دفع مضرت (یعنی کسی نقصان سے بچنے ) کیلئے جانوروں اور حشرات الارض کو مارنا جائز ہے۔ ہاں بے مقصد مارنا شرعاًدرست نہیں ۔ ادویات استعمال کرنے والے کا مقصد فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کو مارنا ہوتا ہے لیکن ان کے ساتھ غیر مضررساں کیڑے بھی مر جاتے ہیں تو شرعاََ اس میں کوئی گناہ نہیں کیونکہ اس دوائی کے استعمال کرنے والے نے ان کے مارنے کا قصد اور ارادہ نہیں کیا تھا۔ نہ ہی دوائی چھڑکنے والے کے یہ بس میں ہوتا ہے کہ دوائی کے استعمال سے صرف اور صرف مضررساںکیڑے مریں اور غیر مضر رساں نہ مریں۔

کعبہ وروضہ مبارک کی شبیہ 

والے کپڑے کا معاملہ

سوال:کپڑے پر بیت اللہ اور روضہ اقدس کی شبیہ بنی ہوئی ہو تو کیا اس کو استعمال کرسکتے ہیں یعنی اس پر چلنے پھرنے کی اجازت ہے ؟(طاہر، لاہور)

جواب: جس کپڑے پر بیت اللہ ،روضہ اقدس کی شبیہ بنی ہوئی ہو اس پر اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں بے ادبی کا شبہ ہے اس لیے ایسے کپڑے کو استعمال کرنے سے اجتناب بہتر ہے ۔

دوسرے شوہر پر بیوی کی پہلی 

اولاد کا خرچہ لازم نہیں

سوال: کیا دوسرے شوہر پر بیوی کی پہلی اولاد کا خرچہ شر عاً لازم ہے؟ یعنی ایک عورت نے طلاق کے بعد نکاح کرلیا۔ اب اس عورت کے پہلے شوہر سے جو اولاد ہے اس کا نان و نفقہ اس دوسرے شوہر پر ہے یا نہیں؟ (حسن شاہ، کراچی)

جواب :دوسرے شوہر پر بیوی کی پہلی اولاد کا نان و نفقہ شرعاً لازم نہیں ہے۔تاہم اگر وہ خرچ کرے تو یہ اس کیلئے اجر و ثواب کا ذریعہ ہو گا ۔ (امد اد الاحکام، ج 2، ص889)

والدین کے حکم پر خلع لینا

سوال: کیا والدین کے حکم پر عورت کا اپنے شوہر سے خلع حاصل کرنا ضروری ہوگا؟(مجاہد، عارف والا)

جواب: محض والدین کے حکم پر عورت کیلئے اپنے شوہر سے خلع لینا جائز نہیں۔ صرف اس صورت میں جائز ہے جبکہ عورت خود اس نتیجے پر پہنچے کہ شوہرکے ساتھ میرا نبھاؤ ممکن نہیں ہے۔(امداد الاحکام ، ج  2،  ص 276)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

فتح کی نئی داستان ،ٹرافی پاکستان کے نام

ٹرائی نیشن سیریز 2026:پاکستان 18سال بعد ون ڈے فریقی سیریز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب: فخرزمان اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ پر 149 رنزکی شاندار شراکت قائم کی،عرفات منہاس نے31 گیندوں پر61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

پاکستان میں بیس بال کابڑھتا ہوا رجحان

27واں خاور شاہ مینز بیس بال چیمپئن شاہ کا میلہ 2تا 8نومبر قاسم باغ سٹیڈیم میں سجے گا:پاکستان ویمنز بیس بال ٹیم 20سے 23نومبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ملائشیا 2026ویمنز بیس بال چیمپئن شپ‘‘ میں شرکت کرے گی

خوشیاں بانٹنا !

آج چھٹی کا دن ہونے کے باوجود فرحان بہت اداس بیٹھا تھا۔ اس کی اداسی کو دیکھ کر اس کی اماں نے پوچھا: کیا بات ہے ؟ کیوں اداس ہو؟ کل ٹیسٹ ٹھیک ہوا تھا ؟۔تو اس نے جواب دیا:جی سب ٹھیک ہے۔

گنیز بک 2027ء میں شامل دنیا کے ہونہار بچے!

کارمیلا چلری واٹسن:کم عمری میں خدمتِ خلق کا عظیم کارنامہ دینے والی کم عمر بچی

جادوئی خوشبو

نیلے شفاف پانیوں کی گہرائی میں جادوئی دنیا آباد تھی۔ اسی سمندری سلطنت میں چنبیلی نامی خوبصورت جل پری رہتی تھی۔ چنبیلی کا دل سمندر کی وسعت سے زیادہ اپنے پیارے پھولوں سے جڑا تھا۔

خلائی سوٹ کیوں ضروری ہے؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خلا باز جب زمین سے دور خلا میں جاتے ہیں تو وہ خاص قسم کا لباس کیوں پہنتے ہیں؟ خلائی سوٹ خلا بازوں کو خلا کے خطرناک ماحول سے محفوظ رکھتا ہے۔