پہیلیاں
اپنے منہ کو جب وہ کھولے،اپنی ہی کچھ بولی بولے
اپنے پیٹ کو کر کے خالی
پیٹ دوسروں کا بھرنے والی
(پینے کی بوتل)
دھرتی ہی سے رشتہ جوڑے
دھرتی ہی سے سر بھی پھوڑے
گھر گھر میں ہے اس کا کام
بولو کیا ہے اس کا نام
(جھاڑو)
دیکھی ہم نے ایک مشین
کھانے پینے کی شوقین
جب چاہو وہ کھولے پیٹ
اس میں لے ہر چیز سمیٹ
(فریج )
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments