آج کا پکوان:امرتسری ہریسہ

تحریر : منیرا کرن


اجزا:گندم (یا گندم کا دلیہ): 1 پاؤ۔گائے یا بکرے کا گوشت : 1 کلو۔پیاز: 1 بڑے سائز کا۔ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چمچ۔ نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ ۔لال مرچ پاؤڈر : ڈیڑھ چائے کا چمچ۔سونف کا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ۔کالی مرچ : 1 چائے کا چمچ۔ گھی: آدھا کلو۔

ترکیب:گندم کو رات بھر کے لیے بھگو دیں پھر اسے پانی میں اچھی طرح گلا لیں یہاں تک کہ یکجان ہو جائے۔ایک الگ دیگچی میں گوشت، کٹا ہوا پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ اور پانی ڈال کر گوشت کو اتنی دیر پکائیں کہ وہ بالکل نرم ہو جائے اور ہڈیوں سے الگ ہو جائے۔گوشت گل جانے کے بعد ہڈیاں نکال دیں اور لکڑی کے گھوٹنے کی مدد سے گوشت کو اچھی طرح گھونٹ لیں تاکہ اس کے ریشے الگ ہو جائیں۔گلی ہوئی گندم اور گھوٹے ہوئے گوشت کو ایک ہی برتن میں یکجا کر لیں۔ اس میں پسی ہوئی سونف اور کالی مرچ شامل کریں۔ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے اسے گھوٹنے سے اچھی طرح گھونٹیں یہاں تک کہ گندم اور گوشت کا مکسچر بالکل یکجان، لیس دار اور ریشے دار بن جائے۔آخر میں دیسی گھی کا تڑکا لگائیں۔ نان یا خمیرہ روٹی کے ساتھ سرو کریں۔

چنے کی دال کا حلوہ 

اجزا:چنے کی دال: 1کلو۔ چینی: 3، 4کپ۔ دودھ: 4کپ۔ کھویا: 1کپ۔ بالائی: 1کپ۔ بادام (گری): آدھاکپ۔ پستہ: آدھاکپ۔ کچا ناریل:1بڑا ٹکڑا۔ سبز الائچی: چند دانے۔ کیوڑا: 1چائے کا چمچ۔ لونگ: 2عدد۔

 ترکیب :چنے کی دال کودوگھنٹے تک بھگودیں دیگچی میں دودھ ڈال کر پکائیں جوش آجائے تو دال ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں دال کے گلنے پر اتارلیں اور چھان کر دال الگ کر کے دودھ کو دوبارہ پکنے کیلئے رکھ دیں اور دال کو پیس لیں اب پسی ہوئی دال‘ چینی اور بالائی کو دودھ میں شامل کردیں۔ آنچ ہلکی کرکے چمچ چلاتے رہیں۔ جب یہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اتارلیں۔  دوسری دیگچی میں گھی گرم کریں اس میں الائچی کے دانے‘ لونگ اور کچے ناریل کو پیس کر ڈال دیں۔ اب کھویا ڈال کر بھونیں۔ گھی میں دال‘ دودھ‘ بالائی اور چینی کا آمیزہ‘ بادام اور پستہ بھی ڈال دیں جب شیرہ جذب ہونے لگے تو اسے دم پر رکھ دیں اور کیوڑا ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد کاٹ کر پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

بچوں کو امتحان کیلئے کیسے تیار کریں؟

مؤثر سٹڈی ٹیکنیکس اور کم وقت میں بہتر پڑھائی کے اصول

بالوں میں خشکی، کیسے کنٹرول کریں؟

بالوں میں خشکی ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا خواتین اور مردوں، دونوں کو کرنا پڑتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں یہ مسئلہ زیادہ ہو جاتا ہے۔

شکیب جلالی :جدید اُردو غزل کے امام

60ویں برسی:انہوں نے غزل کو ایسا نیا رنگ و آہنگ فراہم کیاکہ وہ عام و خاص کی توجہ کا مرکز بن گئی :شکیب جلالی ایک ایسا صاحبِ اسلوب شاعر تھا جس نے شعر وسخن کے مروج زاویے بدل کر رکھ دیئے ہیں‘ اب ہر شاعر اُس کی پیروی کرنے پر مجبور ہے کہ ایسا کئے بغیر ادبی طور پر زندہ رہنا ممکن نہیں

محمد حسین آزاد کااسلوب ،تازگی اور زندگی کا امتزاج

مولانا محمد حسین آزاد کا شمار اردو ادب کے عناصر خمسہ میں ہوتا ہے۔ اردو زبان و ادب کی تاریخ ان کے ذکر سے کبھی تہی نہیں ہو سکتی۔

علامہ محمد اقبالؒ :شاعرِ ملتِ اسلامیہ

’’بھٹکے ہُوئے آہُو کو پھر سُوئے حرم لے چل‘‘: اقبالؒ کی علامتیں مخصوص تہذیبی تناظر رکھتی ہیں ،ان کا مطالعہ متعدد معنوی امکانات کی جانب رہنمائی کرتا ہے

اتحاد عالم اسلامی کیلئے اقبالؒ کی فکری و عملی مساعی

علامہ اقبالؒ وحدت انسان کے قائل تھے۔ وحدت ملی اصل میں وحدت انسان کی تابع ہے اور یہ دونوں قرآن حکیم کے فلسفہ تخلیق کے تابع ہیں۔