اتحاد عالم اسلامی کیلئے اقبالؒ کی فکری و عملی مساعی

تحریر : راجہ عبدالقیوم


علامہ اقبالؒ وحدت انسان کے قائل تھے۔ وحدت ملی اصل میں وحدت انسان کی تابع ہے اور یہ دونوں قرآن حکیم کے فلسفہ تخلیق کے تابع ہیں۔

 علامہ اقبال ؒ کو آفاقی شاعر اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے فلسفہ قرآنی کے مطابق نوع انسانی کی جمعیت کا درس دیا۔ جب جمعیت اقوام( لیگ آف نیشنز)کا قیام عمل میں آیا تو اقبالؒ نے طنزاً کہا تھا۔

مکہ نے دیا خاک جنیوا کو یہ پیغام

جمعیت اقوام کہ جمعیت آدم

لیکن چونکہ وہ قرآن حکیم کی تبلیغ کرنے کے باعث اسلامی شاعر بھی ہیں۔ اس لئے وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی اور نقیب ہیں۔ ان کے نزدیک اسلام اور اتحاد اسلام مترادف الفاظ ہیں۔ چنانچہ آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس منعقدہ الہ آباد1930ء میں اپنے شہرہ آفاق صدارتی خطبے میں فرماتے ہیں: ’’اسلام کے جملہ احکامات کا مقصد بیشتر افراد و جمعیت کو بتدریج متحد کرنا اور بالآخر انہیں ایک ممیز اور معین قوم کی صورت میں منظم کرنا ہے‘‘۔

آگے چل کر اسی خطبہ میں وہ اسلام کو ایک ایسی محیر العقول قوت قرار دیتے ہیں جو اپنے ماننے والوں کو رنگ و نسل اور زبان وغیرہ کے اختلافات کے باوجود ایک لڑی میں پرو دیتا ہے اور اس نظام کی ’’ بنیاد ایک ایسے اخلاقی نصب العین پر رکھی گئی ہے جس کے نزدیک انسان کی ہستی پودوں اور درختوں کی طرح کسی خاص زمین سے وابستہ نہیں بلکہ وہ ایک روحانی ہستی ہے جس کا تعین اجتماعی ترکیب کی اصطلاح سے کیا جاتا ہے‘‘۔

اس موضوع پرکچھ عرض کرنے سے پہلے آیئے اس تاریخی پس منظر کا اجمالی خاکہ پیش کرتے ہیں جس میں پوری اقوام کا عالم اسلام پر تسلط قائم ہوا اور عالم اسلام میں اتحاد اور احیاء کی تحریکیں شروع ہوئیں، کیونکہ اقبال ؒ  فطری  اور فکری طور پر اسی روایت کی ایک مضبوط کڑی ہیں۔

اتحاد اسلامی کی علامت کے طور پر خلافت ہمیشہ مسلمانوں کے پیش نظر رہی مگر عملی طور پر اس کا کوئی زیادہ اثر مسلمان ممالک پر نہیں رہا۔ برصغیر میں مسلمانوں کی ہزار سالہ تاریخ میں خلیفہ سے وابستگی رسمی حد تک رہی۔ یہاں تک کہ سلطان ٹیپو جب دکن میں انگریزوں کے خلاف ایک آخری معرکہ کن تیاری کے سلسلے میں فرانسیسیوں سے سفارتی رابطے قائم کر رہے تھے تو خلیفہ نے انگریزوں کو دین کا محافظ قرار دیا تھا۔

ادھر 1453ء میں قطنطنیہ کی فتح کے بعد وہاں سے بھاگے ہوئے عیسائیوں وغیرہ نے پورے یورپ میں نشاۃ ثانیہ کی تحریک شروع کی جس کی بنیاد اسلام دشمنی پر رکھی۔ سولہویں صدی یورپ کی بحری مہمات اور انکشافات و اکتشافات کی صدی ہے۔ سترہویں اٹھارہویں صدی میں ان ممالک میں قدرتی وسائل دریافت ہوئی اور انیسویں صدی ان کے اسلامی ممالک پر قبضے کی صدی ہے۔

ترکوں کی کمزوری 1863ء میں دی آنا کی تسخیر میں ناکامی کی صورت میں ظاہر ہوئی اور یہی مسلمانوں کے زوال کا نقطہ آغاز بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔برطانیہ، فرانس اور روس نے بیشتر اسلامی ممالک پر تسلط جمانا شروع کیا، جس کے نتیجے میں شمالی افریقہ میں سنوی تحریک، سید جمال الدین افغانی کی پین اسلام کی تحریک اور اس کے زیر سایہ مصر میں محمود عبدہ، سید رشید رضا اور شیخ عبدالعزیز شاد پیش جیسی شخصیات پیدا ہوئیں،  وہابی تحریک اگرچہ ایک دینی تحریک تھی مگر اس کے بھی دور رس سیاسی اثرات مرتب ہوئے۔

انیسویں صدی کے آخری ربع کو برصغیر اور پورے عالم اسلام میں اتحاد اسلام کی تحریکوں کے ضمن میں اہم حیثیت حاصل ہے۔ خصوصاً1870ء میں تو اقبالؒ، جناح ؒ، جوہرؒ، حسرت موہانی اور مولانا ظفر علی خان ؒ جیسی نامور روزگار شخصیت پیدا ہوئیں جنہوں نے اتحاد اسلامی کیلئے اہم خدمات سرانجام دیں۔

علامہ اقبال ؒ جب 1905ء میں یورپ تشریف لے گئے تو انہیں یورپ کی عیارانہ سیاست جو سر بسر اتحاد اسلامی کے خلاف تھی، کو قریب سے سمجھنے اور پرکھنے کا موقع حاصل ہوا۔ انہیں یورپ کے وطنیت کے فلسفے کے اتحاد اسلامی کیلئے خطرناک اثرات کا حساس ہوا۔ وطنیت کے اوپر اس عنوان سے لکھی گئی نظم میں واشگاف  الفاظ میں اعلان کرتے ہیں۔

ان تازہ خدائوں میں بڑا سب سے وطن ہے

جو پیراہن اس کا ہے وہ مذہب کا کفن ہے

یہ بت کہ تراشیدہ تہذیب نوی ہے

غارت گر کاشانہ دین نبویﷺ ہے

نظارہ دیرینہ زمانے کو دکھا دے

اے مصطفوی خاک میں اس بت کو ملا دے

لندن میں دو ہندوستانی مسلمان ڈاکٹر عبداللہ سہروردی اور مسٹر منیر حسین قدوائی نے ایک پین اسلامی سوسائٹی قائم کی ہوئی تھی۔ اقبالؒ ممبر بن گئے اس میں تقریر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: ’’ مجھ کو پین اسلامسٹ کہا جاتا ہے جس سے مجھے انکار نہیں مجھے یقین ہے کہ میری قوم شاندار مستقبل رکھتی ہے جو مشن اسلام کا ہے وہ پورا ہو کر رہے گا اور اسلامی روح آخر کار غالب ہوگی‘‘۔

پنڈت نہرو نے اپنے ایک مضمون میں ہندوستانیوں کے ایک قوم نے پرزور دیتے ہوئے ہندی مسلمانوں کے ہندوستان سے باہر دیکھنے اور عالم اسلام سے رشتہ جوڑنے پر متعدد اعتراضات کئے تھے۔ جواباً علامہ اقبال ؒ نے ماڈرن ریویو کلکتہ میں ایک مضمون لکھا’’انیسویں صدی میں سید جمال الدین افغانی افغانستان میں، سر سید احمد خان ہندوستان میں اور مفتی عالم جان روس میں پیدا ہوئے۔ سر سید احمد خاں اور مفتی عالم جان نے مسلمانوں کی پستی جدید تعلیم کو قرار دیا۔ مگر سید جمال الدین افغانی نے پین اسلامک تحریک جاری کی اور ترکی، ایران اور مصر کے ممتاز افراد میں روح عمل پیدا کر دی، جو اب تک جاری ہے‘‘۔ ایک اور مقام پر علامہ اقبالؒ نے بین اسلامزم کی اصطلاح کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو واضح کیا اور باصراحت اس کی وضاحت فرمائی۔ ان کے خیال میں پین اسلامزم کوئی تحریک نہیں بلکہ یہ اخوت اسلامی کا دوسرا نام ہے۔ اس تجربہ کا نام ہے جو قوم، نسل اور ملک سے بالاتر رہ کر انسان کو یکجا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اخوت انسانی کے حصول کی جدوجہد میں (اسلام) اور عیسائیت کی نسبت زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے حالانکہ اس کی عمر صرف تیرہ سو سال ہے‘‘۔

 اقبالؒ  نے اتحاد بین المسلمین  کے پیغام کو اپنی شاعری میں بار بار انتہائی پر اثر انداز میں دہرایا ہے۔ بعض اوقات یہ مقصد مسلمانوں کو اپنی عظمت رفتہ کا احساس دلا کر اور بعض دفعہ ان کی موجودہ زبوں حالی کی طرف توجہ دلا کر حاصل کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی نظموں میں فاطمہ بنت عبداللہ، شکوہ جواب شکوہ وغیرہ شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

علامہ محمد اقبالؒ :شاعرِ ملتِ اسلامیہ

’’بھٹکے ہُوئے آہُو کو پھر سُوئے حرم لے چل‘‘: اقبالؒ کی علامتیں مخصوص تہذیبی تناظر رکھتی ہیں ،ان کا مطالعہ متعدد معنوی امکانات کی جانب رہنمائی کرتا ہے

ریڈ بال کرکٹ کانیا میلہ،بڑا امتحان

پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز2026ء:پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں، دوسرا ٹیسٹ 17 نومبرسے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا:پاکستان کرکٹ ٹیم صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز اور شاہین آفریدی کی کپتانی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت چکی ، کل سے ٹیسٹ کپتان بابراعظم کا نیا امتحان شروع ہورہاہے

رونالڈو کا انٹرنیشنل فٹ بال کو الوداع

23 سالہ سفر تمام:دنیائے فٹ بال کے سپر اسٹار کا قومی ٹیم سے کنارہ کشی کا اعلان:

انمول سبق

اذان ہوئے پورا ایک گھنٹہ بیت چکا تھا مگر سہیل بدستور صوفے پر ٹیک لگائے ٹی وی اسکرین پر کارٹون سے محظوظ ہو رہا تھا۔ گھر کے کاموں میں مصروف اس کی والدہ نے دو بار ادھر سے گزرتے ہوئے اسے نماز کی یاد دلائی۔

مسجد کے آداب

شام کا وقت تھا، سورج ڈھل رہا تھا اور اذان سے پہلے کا پرسکون ماحول ہر دل کواپنی طرف کھینچ رہا تھا ۔

گنیز بک 2027ء میں شامل دنیا کے ہونہار بچے!

کیلیا میہانی گالینا: تاریخ رقم کرنے والی کم عمر سرفر