اپنا باغیچہ سجائیں
اسپیشل فیچر
آپ کے گھر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ کے گھر کا گارڈن بھی اگر سجا سنورا ہوتونہ صرف یہ گھر کے افرادکے لئے شگفتہ احساس کا باعث بنتا ہے،بلکہ گھر میں آنے والے معزز مہمانوں کی توجہ کا مرکز بھی بنتا ہے۔گھر کے باغیچے میں صبح اور شام کے وقت کی گئی ورزش سے آپ چاق و چوبند رہتے ہیں۔اکثر خواتین اسی لئے روٹین سے ورزش نہیں کر پاتیں کیونکہ جم ہو یا پارک ،روز ورزش کے لئے جانے کا معمول بن پاتا ہے نہ ہی واک کا سلسلہ جاری رکھنا ممکن ہو پاتا ہے اسی لئے ایک آدھ ہفتہ تو بڑے جوش و خروش سے آغاز کیا جاتا ہے،لیکن پھر کبھی گھر میں مہمان تو کبھی بچوں کے مسائل کا بہانا بنا کا یہ سلسلہ موقوف ہونے لگتا ہے۔ اس لئے یہ ایک آسان کام ہے اپنے باغ کو سجائیں ، اس کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں،اور اس سے لطف اندوز ہوں۔اپنے گھر کے باغیچے کونیچے دئیے گئے مختلف طریقوںپر عمل پیرا ہو کر خوبصورتی سے سجا سکتے ہیں۔سب سے پہلے ان چیزوں کی ایک لسٹ بنا لیںجوآپ کو اپنے باغیچے کی خوبصورتی اور صفائی کے لئے چاہئے ہوں۔مثلاًتمام پھولوں اور پودوں کی فہرست بنا لیںجنہیں آپ باغ میں لگانا چاہتے ہیںاس کے علاوہ باغ میں پانی کو فوارہ ،تالاب یا جھرنے کی صورت بھی دیں،اس عمل سے نہ صرف پرندے اور تتلیاں باغ کی جانب متوجہ ہوتی ہیں،بلکہ آپ بھی بہتے پانی کی مسحور کن آواز سے لطف اندوز ہوں گی۔ ٭بے شک پھولوں اور پودوں کی خریداری میں یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ باغیچے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ایسے پھول اور پودے خریدیں،جن کی نشوونماتمام موسموں میں یکساں طور پر ہو سکے ۔ ٭مختلف بینرزاور جھنڈوں کو بھی استعمال کریں،جوکہ باغیچے میںپھول اور پودوںکے رنگوں سے مطابقت رکھتے ہوں،اس سے اور زیادہ نکھار آئے گا۔٭متعدد اقسام کے نفیس مجسموں اور جھرنوںکو بھی استعمال کریں۔ ٭گملوں اور مختلف اوزار پر اپنی خواہش کے مطابق پینٹ کرنے کے لئے گہرے واٹر پروف رنگوںکا استعمال کریںتاکہ ان اشیاء پر پانی لگنے سے ان کا رنگ پھیکا یا خراب نہ ہو۔٭دلکشی میں اضافے کے لئے باغیچے کے مختلف حصوں میںآرائشی بلب اور لائٹس کا استعمال کریں۔ان کی وجہ سے سو رج ڈھلنے کے بعد انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔٭باغیچے میں ہلکا پھلکا فرنیچر ،بچوں کے جھولے اور چائے رکھنے کی میز شاندار لگے گی اورآپ کی پوری فیملی کے لئے سکون کا باعث بھی ہو گی۔٭پالتو جانوروں یا خوبصورت پرندوں کی موجودگی بھی دیکھنے والوں کی دلچسپی میں اضافہ کرتی ہے۔آپ کا باغیچہ آپ کے ذوق کا آئینہ ہے اس میں گنجائش کے مطابق چیزوں کو سیٹ کریں یہ نہ ہوکہ اس میں جگہ 5چیزوں کی ہواور آپ نے 50چیزیں اکھٹی کر دی ہوں۔٭٭٭