مثالی تعلقات کوبنانے اورقائم کرنے کے یہ ہیں 75 طریقے!
اسپیشل فیچر
انسان کا دوسرے انسان سے تعلق قائم کرنا اور پھر اس کو برقرار رکھنا ایک اہم کام ہے۔ذیل میں ہم آپ کو دوسروں سے مثالی تعلقات بنانے اور ان تعلقات کو زندہ رکھنے کے 50 حوالے پیش کر رہے ہیں، جو چیزوں کو تناظر میں رکھنے اور اپنے رشتوں کو مثبت سمت میں منتقل کرنے میں آپ کی مدد کریں گے:۱۔ زندگی میں آپ محسوس کریں گے کہ جو لوگ آپ سے ملتے ہیں ان کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔ کچھ آپ کو آزمائیں گے کچھ آپ کو استعمال کریں گے اور کچھ آپ کو سبق دیں گے، لیکن سب سے اہم یہ ہے کہ کچھ لوگ آپ میں موجود بہترین انسان کو واضح کریں گے۔۲۔ زندگی میں ان لوگوں کو شامل کریں، جو آپ سے سچی محبت کرتے ہیں، آپ کوترغیب دیتے ہیں، آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، آپ کی دلکشی بڑھاتے ہیں اور آپ کو خوش کرتے ہیں۔ اگر آپ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جوان میں سے کچھ بھی نہیں کرتے تو انھیں چھوڑ دیں۔۳۔ بسا اوقات ہم متصل ہونے، ایک مسکراہٹ، ایک شفیق لفظ، ایک سننے والے کان، ایک سچی داد یا خیال کرنے کے نہایت چھوٹے سے فعل کی طاقت کو حقیر جانتے ہیںحالانکہ یہ سب زندگی کا رُخ موڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔۴۔ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ آپ ایک انسان کو مسکراتا دیکھیں جس کی مسکراہٹ سے آپ کو محبت ہے اور اس سے کہیں زیادہ خوبصورت یہ جاننا ہے کہ اس کے پیچھے وجہ آپ ہیں۔۵۔ اپنے رشتہ کا انتخاب عقلمندی سے کریں۔ بُری صحبت میں رہنے سے بہتر تنہا رہنا ہے۔۶۔ تنہا ہونے کا مطلب یہ نہیں، جہاں کوئی نہ ہو اور کسی کے نہ ہونے کا مطلب بھی تنہا ہونا نہیں ۔۷۔ کسی درست انسان کے اپنی زندگی میں آنے کا انتظار مت کریں بلکہ کسی کی زندگی میں آنے کے لیے درست انسان بنیں۔۸۔ کوئی جو واقعی آپ سے مطلب رکھتا ہے ،وہ آپ کی بہتری کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے، لیکن پھر بھی وہ آپ کو آپ کی شکست پر بھی قبول اورآپ سے محبت کرتا ہے۔۹۔ جب آپ اپنے لیے کسی کو حقِ انتخاب کی اجازت دے رہے ہوں، تو اس کو اپنی اولین ترجیح نہ بنائیں۔۱۰۔ کچھ رشتے شیشے کی طرح ہوتے ہیں۔ بہتر ہے کہ اسے ٹوٹا چھوڑ دیا جائے، اس کو دوبارہ جوڑنے کے لیے کوشش میں خود کو مزید تکلیف نہ دی جائے۔۱۱۔ صرف اس لیے کہ ایک انسان کو آپ کا خیال نہیں، اس کا یہ مطلب نہیں آپ باقی سب بھول جائیں جو کرتے ہیں۔۱۲۔ خود کو صحیح ثابت کرنے کے لیے کسی دوسرے کو غلط نہ ٹھہرائیں۔۱۳۔ ناراض ہونا جائز ہے۔ سنگدل ہونا بالکل جائز نہیں۔۱۴۔ کبھی بھی کچھ مستقل طور پر احمقانہ نہ کریں صرف اس لیے کہ آپ عارضی طور پر پریشان ہیں۔۱۵۔ ہمیں ہمیشہ اصلاح کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بعض اوقات ہمیں صرف تھامنے کے لیے ایک ہاتھ، سننے کے لیے کوئی کان اور سمجھنے کے لیے کسی دل کی ضرورت ہوتی ہے۔۱۶۔ خاموشی اکثر بلندترین پُکار ہوتی ہے۔ اُن پر توجہ دیں، جن کی آپ فکر کرتے ہیں۔۱۷۔ یہ اہمیت نہیں رکھتا کہ آپ بہت کچھ بولیں۔ بعض اوقات محبت کے دو لفظ ہی کافی ہوتے ہیں۔۱۸۔ خاموشی سے گلے لگانے کا مطلب کسی ناشاد دل کے لیے ہزاروں الفاظ جیسا ہے۔۱۹۔ کسی کے جذبات کو محض اس لیے ٹھیس نہ پہنچائیں کہ آپ کو اپنے جذبات غیر یقینی لگتے ہیں۔۲۰۔ اصل خوشی خود سے ملتی ہے کسی دوسرے سے نہیں۔ خود کو خوشی دینے کے لیے کسی دوسرے کی آمدکے انتظار کی غلطی نہ کریں۔۲۱۔ اس کا انتخاب نہ کریں جو دنیا کے لیے خوبصورت ہو بلکہ اس کا انتخاب کریں جو آپ کی دنیا خوبصورت بنا دے۔۲۲۔ اگر آپ اپنی کشتی کو ڈوبتا محسوس کر رہے ہیں، تو یہ اچھا وقت ہے اس مواد کو باہر پھینکنے کا جو اسے بھاری بنا رہا تھا۔ ایسے لوگوں کو جانے دیں جو زیر کرتے ہیں اور ایسے لوگوں میں گھرے رہیں جو آپ میں بہتری لاتے ہیں۔۲۳۔ محض اس لیے کہ یہ وقت ہمیشہ باقی نہیں رہا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس وقت کا کوئی مول نہیں تھا۔۲۴۔ کہیں جو آپ کہنا چاہتے ہیں اورجو آپ کرنا چاہتے ہیں وہ کریں۔ دوسروں سے اپنا ذہن پڑھنے کی توقع نہ رکھیں اور اُن کے دماغوں اور دلوں سے کھیل مت کھیلیں۔ آدھا سچ مت بولیں اور دوسروں سے امید نہ کریں کہ جب پورا سچ سامنے آئے، تو وہ آپ پر یقین کریں۔آدھا سچ جھوٹ سے بہتر نہیں اور کسی ایسے انسان کو نظرانداز نہ کریں، جس کی آپ فکر کرتے ہیں کیونکہ تعلق میں فقدان ناراضی میں بولے الفاظ سے زیادہ اذیت دیتاہے۔۲۵۔ طویل مدت کے لیے جھوٹ کسی کی مدد نہیں کرتا، لہٰذا:۱لف۔ ’’مجھے آپ سے محبت ہے‘‘ مت بولیں اگر آپ کو نہیں ۔ب۔ ’’میں سمجھتا/سمجھتی ہوں‘‘ مت بولیں اگر آپ کو معلومات ہی نہیں ۔ج۔ ’’مجھے معاف کردیں‘‘ مت بولیں ،اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کو معاف کیا جائے۔د۔ خود سے اور اپنے پیاروں سے مخلص بنیں۔۲۵۔ سچ بولیں ورنہ بالآخر کوئی اور آپ کی جگہ بول دے گا۔۲۶۔ اچھے رشتے یوں ہی نہیں بن جاتے، وقت لگتا ہے، صبر درکار ہوتا ہے اور دو لوگ جو ساتھ رہنا چاہیں، اُن کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔۲۷۔ محبت میں گرفتار ہونا کوئی انتخاب نہیں، لیکن محبت پر قائم رہنا اچھا انتخاب ہے۔۲۸۔ محبت اذیت نہیں دیتی، جھوٹ، فریب اور لوگوں کے جذبات و احساسات کے ساتھ ہیراپھیری کرنا اذیت دیتا ہے۔۲۹۔ رشتوں کی بات ہو تو وفادار رہنا کوئی انتخاب نہیں بلکہ اولین ترجیح ہے۔ وفاداری ہی سب کچھ ہے۔۳۰۔ ایک عظیم رشتے کا انحصار دو چیزوں پر ہے: پہلی یہ کہ مماثلت کی حوصلہ افزائی کی جائے اور دوسری یہ کہ اختلافات کی بھی قدر کی جائے۔۳۱۔ حسد اپنی بجائے دوسروں کی خوش قسمتی جاننے کا فن ہے۔ حسد میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ محض خود سے جنگ کررہے ہیں آپ۔۳۲۔ رشتوں کو ملکیت نہ سمجھیں۔ ایک رشتے کا مقصد، جوڑے کی صورت میں ایک دوسرے کو مکمل کرنا ، ساتھ بڑھنا اور اپنے مشترک مقاصد پورے کرنا ہے۔تاہم انسان ہونے کے ناطے دونوں اپنی الگ پہچان ضرور برقرار رکھیں۔۳۳۔ محض دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے خود کو مت بدلیں۔ اس لیے بدلیں کہ آپ ایک بہتر انسان بنیں گے اور بہتر مستقبل کی طرف بڑھیں گے۔۳۴۔ عنایت کریں، لیکن دوسروں کو خود کو استعمال نہ کرنے دیں۔ دوسروں کو سُنیں، لیکن اپنی صدا مت گنوائیں۔۳۵۔ کسی ایسے کی تلاش نہ کریں، جو آپ کی تمام الجھنیں سلجھا دے بلکہ کسی ایسے کی تلاش کریں ،جو آپ کے ساتھ مل کر ان مشکلات کا سامنا کرے۔۳۶۔ خود کو مکمل کرنے کے لیے آپ کو واقعی کسی کی ضرورت نہیں۔ آپ کو صرف ضرورت ہے، ایسے کسی کی جو آپ کو مکمل طور پر اپنا لے۔۳۷۔ جب آپ غصے میں ہوں ،تو مت بولیں، ورنہ آپ ایک ایسی بہترین تقریر کریں گے، جس پر ہمیشہ پچھتاوا ہو گا۔۳۸۔ بُغض رکھنا تمام خوشیوں کو ضائع کردیتا ہے، اس سے بچیں۔۳۹۔ جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ بہت زیادہ دوست بنانا فضول ہے اور اہم ہے مثالی دوست بنانا۔۴۰۔ جب آپ بیمار ہوں گے، تو آپ کی نوکری آپ کی فکر نہیں کرے گی بلکہ آپ کے دوست کریں گے بلکہ رابطے میں رہیں گے۔۴۱۔ عزت کمائی جاتی ہے، ایمانداری کی داد دی جاتی ہے، اعتماد حاصل کیا جاتا ہے اور وفاداری لوٹائی جاتی ہے۔۴۲۔ کوئی لمحہ ضائع نہ کریں۔ ہو سکتا ہے یہ آپ کا آپ کے کسی پیارے کے ساتھ آخری لمحہ ہو۔۴۳۔ کسی کی بھی زندگی، کسی پیارے، کسی ایسے جس کی اُس کو ضرورت ہو یا کچھ ایسا جو وہ حاصل کرنا چاہتا ہو، ان محرومیوں سے خالی نہیں گزرتی، لیکن یہ محرومی ہمیں مضبوط بناتی ہے اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کرتی ہے۔۴۴۔ دوسروں کے لیے چھوٹے چھوٹے فعل کرنا مت چھوڑیں۔ بعض اوقات یہی چھوٹی چیزیں ان کے دلوں میں بڑا گھر کر لیتی ہیں۔۴۵۔ آپ کی زندگی کا بہترین حصہ جو کسی خاص انسان کے ساتھ بے مقصد پَل گزارنے میں گزرا، مختصر ہوگا۔۴۶۔ کوئی حقیقی شخص مکمل نہیں ہوتا اور کوئی مکمل شخص حقیقی نہیں ہوتا۔۴۷۔ دُنیا کے لیے آپ کوئی ایک، لیکن کسی ایک کے لیے پوری دُنیا ہیں۔۴۸۔ کوئی بھی تعلق وقت ضائع نہیں کرتا۔ غلط انسان آپ کو ایسا سبق دے جاتا ہے، جو آپ کو صحیح انسان بننے کے لیے تیار کرتا ہے۔۴۹۔ لوگوں کو اُن کے ماضی سے جانچنے کی بجائے اُن کا مستقبل بہتر بنانے میں اُن کی مدد کریں۔۵۰۔ ہر کوئی ایک مکمل اختتام چاہتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ میں نے یہ جانا ہے کہ کچھ بہترین نظموں میں قافیے نہیں ہوتے اور بہت سی عظیم/شاندار کہانیوں کی کوئی واضح شروعات، درمیان یا اختتام نہیں ہوتا۔ زندگی نہ جاننے، تبدیلی کو قبول کرنے اور کوئی لمحہ لے کر اسے یہ جانے بنا کہ آگے کیا ہوگا، کا نام ہے۔٭…٭…٭