آج کا دن
![آج کا دن](https://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/27587_64047243.jpg)
اسپیشل فیچر
کولمبیا میں غلامی کا خاتمہ
21مئی1851ء میں کولمبیا میں غلامی کا خاتمہ کیا گیا۔کولمبیا میں غلامی کا آغاز 16ویں صدی کے آغاز سے ہوا اور اس کا حتمی خاتمہ 1851ء میں کیا گیا۔ اس عمل میں افریقی اور مقامی نژاد لوگوں کی سمگلنگ شامل تھی جو پہلے ہسپانوی نوآبادیاتی باشندوں کے ذریعہ اور بعد میں جمہوریہ نیو گراناڈا کے تجارتی اشرافیہ کے ذریعہ کی جاتی تھی ۔
میکسیکو اور فرانس کے درمیان معاہدہ
21مئی 1911ء کو فرانسیسی انقلابی لیڈر اور میکسیکو کے صدر ڈیاز کے درمیان ایک امن معاہدہ ہوا۔ اس معاہدے نے فرانس اور میکسیکو کی حمایت کرنے والی افواج کے درمیان لڑائی کا خاتمہ کیا ۔معاہدے میں یہ طے پایاتھا کہ ڈیاز کے ساتھ ساتھ اس کے نائب صدر رامون کورل کو مئی کے آخر تک سبکدوش کر دیا جائے گا اور اس کے بعد صدارتی انتخابات کروائے جائیں گے۔
الجیریا میں زلزلہ
21مئی 2003ء کو شمالی الجیریا میں ایک خوفناک زلزلہ آیا۔اس زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔یہ الجزائر میں20 سالوں میں آنے والے زلزلوں میں سب سے زیادہ شدت والا زلزلہ تھا۔ اس سے قبل 1980ء میں بھی ایک تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کی شدت7.1تھی اور اس کے نتیجے میں 2ہزار 633 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ 2003ء کا زلزلہ اس کے بعد سب سے زیادہ خوفناک سمجھا جاتا ہے۔
فیفا کا قیام
21مئی 1904ء کوفٹ بال کی عالمی تنظیم ''فیفا‘‘ کی بنیاد رکھی گئی۔ اس کا مقصد بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، سپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کی قومی ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی مقابلے کی نگرانی کرنا تھا۔اس کا مرکزی دفتر زیورخ، سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے۔211ممالک کے پاس فیفا کی رکنیت موجود ہے۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اس کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
اٹلانٹا میں آتشزدگی
21مئی 1917ء کو دوپہر کے وقت اٹلانٹا، جارجیا کے اولڈ وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ کو بڑھانے میں گرم موسم اور ہوائوں نے ایندھن کا کردار ادا کیا۔یہ آگ تقریباً10گھنٹے تک جلتی رہی جس نے 300ایکٹر رقبے پر مشتمل 1900 مختلف املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس آگ کی وجہ سے تقریباً10ہزار افراد بے گھر ہوئے۔اس حادثے کے نتیجے میں نقصانات کا تخمینہ 50 لاکھ ڈالر لگایا گیا۔