آج کا دن
ٹرین حادثہ
29جون1864ء کو سینٹ ہیلیر کے قریب ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ ایک مسافر ٹرین پل سے گزرتے ہوئے دریا میں گر گئی۔ٹرین کو رکنے کا سگنل بھی دیا گیا تھا لیکن عملہ اس پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہا۔ اس حادثے میں تقریباً99افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔اسے کینیڈا کی تاریخ کا بدترین ریلوے حادثہ سمجھا جاتا ہے۔ٹرین میں تقریباً500افراد سوار تھے۔تحقیقات کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ٹرین کے ڈرائیور کو ٹھہرایا گیا کیونکہ بریک لگانے کا سگنل ملنے کے باوجود وہ ٹرین روکنے میں ناکام رہے۔حادثے کے بعد فوراً امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد کو محفوظ حالت میں باہر نکال لیا گیا۔
سمارٹ فون کی ابتدا
ایپل کارپوریشن نے29 جون 2007ء کو دنیا کے سامنے آئی فون کے نام سے پہلا سمارٹ فون پیش کیا۔یہ آئی فون کی پہلی جنریشن تھی جسے صارفین کے استعمال کیلئے مارکیٹ میں رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد ایپل کارپوریشن نے ہر سال نئے موبائل فون متعارف کروائے اور2024ء تک دنیا بھر میں 2.2ارب سے زائد آئی فون فروخت ہو چکے تھے۔یہ دنیا کے چند موبائل فونز میں سے ایک تھا جس میں جدید دور کی تمام سہولیات موجود تھیں۔ آئی فون نے موبائل فون بنانے کا ایسا رجحان پیدا کیا کہ آج یہ صنعت کھربوں ڈالر سالانہ کما رہی ہے۔آئی فون کو آج بھی تمام موبائل فونز سے زیادہ شہرت حاصل ہے۔
گلوب تھیٹر میں آتشزدگی
شیکسپیر کی ڈرامہ کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے گلوب تھیٹر میں 20جون1613ء میںآگ لگ گئی جس کی وجہ سے تھیٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ تھیٹر اداکاروں کے ایک گروہ کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں کئی نئے اداکاروں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملتا تھا۔ شیکسپیر کے لکھے گئے کئی ڈراموں کو یہیں پر حقیقت کاروپ دیا گیا۔ تھیٹر میں آگ لگنے کی وجہ کسی کو معلوم نہیں ہو سکی لیکن اس کے کئی سال بعد تک تھیٹر کا تعمیری کام چلتا رہا۔اداکاروں کے جس گروہ کی جانب سے اسے تعمیر کیا گیا تھا انہیں فنی نقصان کے ساتھ ساتھ معاشی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔
کرپریڈی کی لڑائی
پہلی انگریز خانہ جنگی کے دوران کوبینبری،آکسفورڈ شائر کے قریب ایک لڑائی لڑی گئی۔ اس لڑائی کو کرپریڈی کی جنگ بھی کہا جاتا ہے۔جنگ کے دوران سرولیم والر اور پارلیمنٹیرین فوج کنگ چارلس کو پکڑنے میں کامیاب رہے۔یہ برطانیہ کی تاریخی لڑائیوں میں سے ایک تھی۔ اس لڑائی کے نتیجے میں اوربہت سی جھڑپیں ہوئیں لیکن کسی بھی لڑائی میں پارلیمنٹیرین افواج کو قابل ذکر فتح حاصل نہ ہو سکی۔اس جنگ کو برطانیہ کی تاریخ میں یادگار کے طور پر بھی درج کیا جاتا ہے۔