آج تم یاد بے حساب آئے!سلطان صلاح الدّین ایوبی فاتح بیت المقدس(1193-1138)
اسپیشل فیچر
٭...صلاح الدّین ایوبی 1138ء میں تکریت میں پیدا ہوئے جو آج عراق کا حصّہ ہے۔
٭... ان کے والد کا نام نجم الدّین ایوب تھا جو قلعہ تکریت کے حاکم تھے۔
٭... سلطان کا بچپن اور جوانی کا ابتدائی دور دمشق اور بعلبک میں گزرا جہاں ان کے والدپہلے عماد الدّین اور پھر نورالدّین زنگی کے ماتحت اْن علاقوں کے گورنر رہ چکے تھے۔
٭... صلاح الدین نے بعلبک کے دینی مدارس اور دمشق کی جامع مسجد میں تعلیم حاصل کی۔
٭...یہ وہ زمانہ تھا جب مسلمانوں کی صلیبیوں سے جنگیں زوروں پر تھیں، صلاح الدّین نے نور الدّین زنگی کے سائے میں رہ کر اپنی شجاعت اور دلیری کو منوایا۔
٭...صلاح الدّین ایّوبی نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے نامور حکمرانوں میں سے ایک ہیں۔
٭... وہ ایک مہم پر اپنے چچا کے ساتھ گئے اور پھر حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ مصر میں ایّوبی حکومت کی بنیاد پڑگئی۔
٭... نور الدّین زنگی کے انتقال کے بعد سلطان صلاح الدّین نے عنانِ حکومت سنبھال لی۔
٭...1187 میںجنگ کے بعد قبلہ اوّل کو صلیبیوں کے قبضے سے آزاد کروایا۔
٭... بیت المقدس میں سلطان کی فوج پورے 88 سال بعد داخل ہوئی اور مسلمانوں نے فلسطین کی سرزمین پر قدم رکھ کر عالم اسلام کو عظیم الشّان کام یابی کی نوید سنائی۔
٭...بے مثال شجاعت اور جرات و استقلال ہی نہیں، فتحِ بیت المقدس کے موقع پر سلطان کی بالخصوص عیسائیوں اور دشمن کے ساتھ حسنِ سلوک، درگزر اور رواداری نے بھی دنیا میں اسلام کی خوب صورت تصویر پیش کی۔
٭...آج (4مارچ کو)اسلامی تاریخ کے ایک عظیم فاتح اور مسلمانوں کیلئے سرمایہ افتخار سلطان صلاح الدّین ایوبی کا یومِ وفات ہے ۔