آج تم یاد بے حساب آئے!عبدالرحمٰن رومانوی و میوزیکل فلموں کے مقبول اداکار (2005-1937ء)
اسپیشل فیچر
٭...27 فروری 1937ء کو مشرقی ہندوستان کے پنچ گڑھ کے گاؤں میں پیدا ہوئے،پورا نام عبدالرحمن تھا۔
٭...اداکار رحمن مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان میں یکساں طور پر مقبول تھے۔
٭...وہ سب سے پہلے 1959ء میں ہدایت کار احتشام کی بنگالی فلم ''ایہہ دیش تمارامر‘‘ میں بطور ولن سامنے آئے۔
٭...انھوں نے 1958ء سے لے کر 1970ء کے آخر تک کراچی، ڈھاکہ اور لاہور کی فلموں میں کام کیا۔
٭...ان کی رومانوی اور میوزیکل فلمیں یادگار ثابت ہوئیں اور ان پر بڑے شاندار نغمات عکس بند کیے گئے۔
٭...1974ء میں سسپنس فلم ''دھماکہ‘‘ میں کام کیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فلم ابنِ صفی کے ناول سے ماخوذ تھی۔
٭...متحدہ پاکستان کے دور کے اس اداکار نے 60 کی دہائی میں بطور ہدایت کار بھی کامیابیاں سمیٹیں۔
٭... فلم ''پریت نہ جانے ریت‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثہ میں وہ اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے اور انھیں مصنوعی ٹانگ لگوانا پڑی۔
٭...انھوں نے بنگالی اور اردو دونوں زبانوں کی فلموں میں کام کیا۔
٭...اداکارہ شبنم کے ساتھ ان کی جوڑی بہت پسند کی گئی۔
٭... 1971ء میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد وہ ایک عرصہ پاکستان میں رہے، مگر 90 کی دہائی میں بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔
٭...بنگلہ دیش جانے کے بعد رحمن نے وہاں بنگالی فلموں میں کام کیا اور اپنی مقبولیت برقرار رکھی۔
٭...18 جولائی 2005 ء کو طویل علالت کے بعد ان کا ڈھاکہ میں انتقال ہوا۔
ان پر عکسبند ہوئے مقبول گیت
٭... یہ موسم یہ مست نظارے (درشن)
٭...تمہارے لیے اس دل میں اتنی محبت ہے ، (درشن)
٭... پیار بھرے دو شرمیلے نین (چاہت)
٭...ایسے وہ شرمائے(دو ساتھی)
٭... دیکھو یہ کون آ گیا (دو ساتھی)
٭...دن رات خیالوں میں (درشن)
٭... چل دیے تم جو دل توڑ کر (درشن)
٭... تمہارے لیے اس دل میں (درشن)
٭... اچھا کیا دل نہ دیا (پیاسا)
مقبول فلمیں
چندا (1962)، تلاش (1963)، بہانہ (1965)، درشن (1967)،گوری (1968ء)، جہاں بجے شہنائی( 1968ء)، پیاسا (1969ء )،دوستی (1971)، چاہت (1974)، ملن(1974ء)، دو ساتھی (1975ء)، دو تصویریں(1977ء)، دوراہا (1978ء) دھماکہ(1979ء) ، تم سلامت رہو (1976ء)