پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کی طبیعت بگڑ گئی

پاکستان میں مارشل آرٹس کے  بانی اشرف طائی کی طبیعت بگڑ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی، بلڈ پریشر اور شوگر میں مبتلا 77 سالہ اشرف طائی سانس لینے میں تکلیف کی بنا پر نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اشرف طائی کی انجیو گرافی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سے ان کے دل کا متاثرہ حصہ ناکارہ ہوگیا ہے ، گرینڈ ماسٹر کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں۔اہلیہثمینہ شاہ نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے شوہر اشرف طائی کے علاج معالجہ پر خطیر رقم خرچ ہورہی ہے اور ہسپتال کی بھاری واجب الادا رقم ادا کرنا محال ہوگیا ہے ، اعلٰی حکام اور ذمہ داران توجہ دیں۔ حکومت کی طرف سے اعلان کی گئی رقم تاحال نہیں مل سکی، جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں