شاہد آفریدی کا شاہین اور شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری میچ میں بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے ۔ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دیا جا سکتا ہے پاکستان سیریز تو ویسے ہی ہار چکا ہے ۔ اس لیے بہتر فیصلہ یہی ہوگا کہ باقی کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے ۔