ورلڈ ریکارڈ بنانیوالے شہروز کاشف ایوارڈ نہ ملنے پر افسردہ

ورلڈ ریکارڈ بنانیوالے شہروز کاشف ایوارڈ نہ ملنے پر افسردہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف حکومت کی جانب سے کوئی ایوارڈ نہ ملنے پر بول پڑے ،سوشل میڈیا پر سول ایوارڈ اور پاکستان ڈے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے بیان میں شہروز کاشف نے کہاکہ مجھے 4 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر فخر ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 میں 22 برس کی عمر میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کر چکا ہوں۔ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والا دوسرا اور کم عمر ترین پاکستانی ہوں، میں 4 برسوں سے قومی سول ایوارڈ کا منتظر ہوں، ہر مرتبہ آخری لمحات میں نام نکال دیا جاتا ہے ۔ میرا جذبہ ماند پڑ گیا ہے لیکن عزم اب بھی پختہ ہے ، میں 23 مارچ کے موقع پر ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں