جانبداری کاالزام ،عرفان پٹھان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہر

دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں جانبداری کے الزامات کے بعد کمنٹری پینل سے بھی باہر کردیا گیا۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان کو آئی پی ایل 2025 کے کمنٹری پینل سے کئی کرکٹرز کی شکایت پر ہٹا دیا گیا ہے اور چند ایک کھلاڑیوں نے الزام عائد کیا کہ وہ جانب دارانہ کمنٹری کرتے اورچند مخصوص کھلاڑیوں کے خلاف ذاتی ایجنڈا چلاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران دیئے گئے ایک بیان کی وجہ سے ایک کرکٹر نے عرفان پٹھان کا نمبر بھی بلاک کردیا جس کی وجہ سے تنازع میں شدت آگئی ہے ۔