پولارڈ اور ڈوین براوو ویسٹ انڈیز چیمپئنز کا حصہ بن گئے

لندن (سپورٹس ڈیسک )کیرون پولارڈ اور ڈوین براوو ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ۔
ڈوین براوو، نے 2004 سے 2021 تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اور دنیا کے بہترین آل رانڈرز میں شمار ہوتے ہیں،اپنے دیرینہ ساتھی کیرون پولارڈ کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کے موقع پر براوو نے کہا کہ میری اور کیرون کی دوستی تو فرنچائز کرکٹ سے بھی پہلے کی ہے ۔ اب ہم دوبارہ اپنی قوم کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں، جو ہمارے لیے ایک اعزاز ہے ۔