صائم ایوب مکمل فٹ قرار پشاورزلمی کوجوائن کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دیدیا۔۔
جس کے بعد انہوں نے پی ایس ایل کی فرنچائز پشاورزلمی کوجوائن کرلیاہے ،پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے ۔واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔