تاریخ ساز ماؤنٹین سپر لیگ کی ٹرافی قاسم لوورز کے نام

ہری پور (سپورٹس ڈیسک )پہاڑ کی تاریخ میں پہلی بار منفرد اور اتحاد کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے ماؤنٹین سپر لیگ اختتام پذیر ہو گئی ۔
ماؤنٹین سپر لیگ میں 10 ٹیموں کے مابین 5 روز تک مسلسل مقابلے جاری رہے ۔ گزشتہ روز قاسم لوورز اور اعوان لیجنڈز ترمکن کے مابین فائنل مقابلہ ہوا ۔ جس میں اعوان لیجنڈز ترمکن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان کیساتھ 68 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جس کو قاسم لوورز نے تین اوور میں مکمل کرکے ماؤنٹین سپر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ۔