لاہور قلندرز کا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کیساتھ اشتراک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی مقبول ترین فرنچائزز لاہور قلندرز نے ماحولیاتی پائیداری اور جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ۔
یہ اشتراک کرکٹ کے میدان سے ہٹ کر سماجی ذمے داری نبھانے کے عزم کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔اس مہم کے تحت، لاہور قلندرز اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ پنجاب مل کر عوام میں قدرتی ماحول کے تحفظ، نایاب نسلوں کی بقا، اور صوبے بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں کے بارے میں آگاہی پیدا کریں گے ۔اس حوالے سے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کھیل صرف تفریح نہیں، بلکہ تبدیلی کا ایک موثر ذریعہ بھی ہیں۔