بابر اعظم شانداربیٹراور میرے پسندیدہ کھلاڑی : ابطحہٰ مقصود

بابر اعظم شانداربیٹراور میرے پسندیدہ کھلاڑی : ابطحہٰ مقصود

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی نژاد سکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ سپنر ابطحہٰ مقصود نے کہاہے کہ پاکستان میں کھیلنا میرے لیے خاص لمحات ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بلاشبہ میں پاکستان کرکٹ کو دیکھتی ہوں، اس وقت میرے فیورٹ بابر اعظم ہیں، وہ شاندار بیٹر ہیں، میرے والدین کا تعلق لاہور سے ہے ، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں یہاں واپس آئی ہوں۔ میرے والد کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، ان کی وجہ سے مجھے کرکٹ کا شوق ہوا، بھائی اور والد کے ساتھ ہم گھر کے گارڈن میں کرکٹ کھیلتے تھے ، وہیں سے مجھے اس کھیل سے لگاؤ ہوا۔ میں نے پاکستان میں کبھی نہیں کھیلا، 8 برس کے بعد پاکستان آئی ہوں، یہاں رشتے داروں کو مل کر اچھا لگا ہے ، قذافی سٹیڈیم میں مجھے کھیلنے کا موقع ملا یہ میرے لیے ایک خاص چیز ہے ۔ میرے کچھ رول ماڈلز ہیں، کنگ آف سپن شین وارن ان میں سے ایک ہیں، میں شین وارن کی ویڈیوز دیکھتی ہوں۔ اس وقت بڑا ٹارگٹ یہی ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے جس کے لیے ہم یہاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایک اور ورلڈ کپ کھیلیں۔واضح رہے کہ 25 سالہ سکاٹش کرکٹر 8 ون ڈے اور 57 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں