انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پہلی عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔۔
مینز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر اپنے مقابلے باآسانی 0-3 سے جیت لئے ،مینز ایونٹ کے سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے پولینڈ کے جیکب پیٹلو وانی کو مات دی، جبکہ دوسرے پاکستانی سیڈ 5 محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے ول سالٹر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔