1منٹ میں زیادہ انڈے پینے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

1منٹ میں زیادہ انڈے پینے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

میلان (نیٹ نیوز)امریکا کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے پیٹرک برٹولیٹی نے 1 منٹ میں 7 لیٹر کے قریب انڈے پینے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔یہ حیران کن کارنامہ انہوں نے اٹلی کے شہر میلان میں مشہور ریئلٹی شو کے دوران انجام دیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹرک تیز رفتاری سے انڈے پی رہے ہیں۔ایک منتظم نے ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ویڈیو کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ 6.97 لیٹر انڈے پینے کا ریکارڈ بنا لیا ہے ۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک اور تبصرے میں مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرک برٹولیٹی ایک مشہور اسپیڈ ایٹنگ چیمپئن ہیں، پیٹرک 2024ء میں ناتھنز ہاٹ ڈاگ ایٹنگ مقابلے کے فاتح بھی رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں