مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ ناصر عباس قتل

مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ ناصر عباس کو لاہور میں قتل کر دیا گیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) مجلس وحت المسلمین کے رہنماء علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق علامی ناصر عباس کو ایف ی کالج کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو واردات کے فوری بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب علامہ ناصر عباس کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی مجلس وحدت المسلمین لاہور کے رہنمائوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں