آسمان سے باتیں کرتے دنیا کے بلند ترین پہاڑ
اسپیشل فیچر
قدرت نے انسان کو طرح طرح کی دولت سے مالا مال کیا ہے اور زمین کو اس قدر خوبصورت بنایا ہے کہ ہرکوئی محو ہو جائے۔ کہیں جنگل بیلے ہیں تو کہیں بہتے دریا، جھرنے اور گرتی آبشاریںآسمانوں سے باتیں کرتے پہاڑ اور تاحد نظر تک پھیلا سمندر ہے۔ ہر ہر منظر پر بات کریں تو کاغذ اورسیاہی ختم ہو جائے لیکن خوبصورتی کی وسعت کا اندازہ نہ ہو۔ چلیں یہاں پہاڑوں کی باتیں کرتے ہیںسفید برف کی چادروں سے ڈھکے یا اپنے سینے پر گھنے جنگل اگائے یہ پہاڑ ہمیشہ پرکشش رہے ہیں۔ بلندیوں کے حوالے سے پہاڑوںکے سلسلے موجود ہیں ان میں سے چند ایک کا ذکر قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔-1 مائونٹ ایورسٹ29029 فٹ (8848میٹر) بلند یہ پہاڑی سلسلہ دنیا کا بلند ترین چوٹیوں کا نام ہے جو سینکڑوں دوسری چوٹیوں کا سبب بھی بنتا ہے۔ یہاں مہم جوئی کا آغاز1921ء میں ہوا اور پہلی مہم 1953ء میں کامیاب ہوئی۔ ایڈمنڈ ہیلری اور ٹنشرنگ تارگے نے اس عظیم پہاڑ کو سر کیا۔ مائونٹ ایورسٹ چین اور نیپال کے درمیان سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ ایورسٹ کو یہ نام اینڈریو وانے دیا تھا اس عظیم پہاڑ کو بہت سے لوگوں نے سر کیا ہے تام حال ہی میں بھارتی کوہ پیما ارینماسپنا نے اس پہاڑ کو سر کرکے بہت شہرت سمیٹی۔-2کے ٹوکے ٹو دنیا کا دوسرا بڑا پہاڑ ہے جس کی بلندی 28251 فٹ یعنی 8611 میٹر ہے۔ یہ بلتستان اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔ اسے آپ پاکستان کا بلند ترین مقام بھی قرار دے سکتے ہیں۔ یہ پہاڑ اس قدر دشوار گزار ہے کہ اسے سر کرنا جوئے شیرلانے کے مترادف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے Sauageپہاڑ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ تاریخ اٹھا کردیکھیں تو بہت سے مہم جو اسے سر کرتے ہوئے موت کی وادیوں میں اتر گئے اگر کوئی چین کی جانب سے اسے سر کرنے کی کوشش کرے تو سمجھ لیں کہ وہ موت کے سفر پر ہے تاہم پاکستانی علاقے سے اس کی چڑھائی قدرے آسان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے اکثر کوہ پیما بلتستان سے ہی اس کا سفر شروع کرتے ہیں۔ مہم جوئی کا آغاز تو 1854ء میں ہوا تھا لیکن پہلی کامیابی 1856ء میں ملی تھی۔-3کانگ چنجونگا یہ دنیا کا تیسرا بڑا پہاڑ ہے جس کی بلندی 28169 فٹ یعنی 8586 میٹر ہے۔ اس کے دونوں جانب دریا ہیں۔ مشرق میں ٹیسٹا دریا جبکہ مغرب میں ناموردریا بہتا ہے۔ یہ نیپال اور بھارتی ریاست سیکم کے درمیان واقع ہے۔ اسے آپ بھارت کی بلند ترین چوٹی کہہ سکتے ہیں۔ اس پہاڑ کے پانچ سلسلے ہیںجو ہمہ وقت برف سے ڈھکے رہتے ہیں اسے برف کے پانچ خزانوں کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ اسے سب سے پہلے 1935 ء میں برطانوی برائون اور جارج بینڈ نے سر کیا تھا۔-4 لوٹسی دنیا کے چوتھے بلند پہاڑ کی بلندی 27940 فٹ یعنی 8516 میٹر ہے۔ یہ سائوتھ کول نامی راستے سے مائونٹ ایورسٹ سے جا جڑتا ہے۔ اس کا نام تبتی زبان میں ہے جس کا مطلب ہے ’’جنوبی چوٹی‘‘ یہ نیپال اور تبت کے درمیان واقع ہے۔ لوٹسی کو سب سے پہلے سوئٹزرلینڈ کے ارنسٹ ریس اور فٹزلچنگر نے سر کیا تھا۔-5ماکالو ماکالو کو مائونٹ ایورسٹ کا بچہ کہا جاتا ہے اس کی بلندی 7828 فٹ، 2386میٹر ہے۔ یہ نیپال اور چین کے درمیان واقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں اطراف سے مخروطی ہے جسے چڑھنا انتہائی مشکل ہے لیکن پھر بھی خطروں کے کھلاڑی امریکی ٹیم کے رکن ولیم ساری نے اسے 1954ء میں سر کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ ناکام ہوئی اس کے بعد دو فرانسیسی مہم جوئوں لیونل اور جیس کوزی نے اسے کامیابی سے سر کیا۔ یہ معرکہ 1955 ء میں سرانجام دیا گیا۔-6 چائوائوےاسے بھی مائونٹ ایورسٹ کی اولاد کہاجاتا ہے سطح سمندر سے اس کی بلندی 26900 فٹ یعنی 8201 میٹر ہے۔ چائودراصل دیوتا کا نام ہے اور تبت کے لوگ اس پہاڑ کو دیوتا سمجھتے ہیں یہ ہمالیہ سے 20 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اس پہاڑ کو سب سے پہلے 19 اکتوبر1954ء کو آسٹریلیا کے ہربرٹ پٹحی، جوزف چولچر اور شریایامنگ نے سر کیا تھا۔ یہ دنیا کا پانچواں بڑا پہاڑ ہے جسے مہم جوئوں نے سب سے زیادہ مرتبہ سر کیا ہے۔-7 داولاگیرییہ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے خوبصورت سفید پہاڑ۔ اس پہاڑ سے 34کلومیٹر کے فاصلے پر انویرنا پہاڑ واقع ہے اسے سب سے پہلے سوئس، آسٹریلیا اور نیپال کے مہم جوئوں کی ٹیموں نے سر کیا تھا اس کی بلندی 8167 میٹر یعنی 26795 فٹ ہے۔-8مناسلودنیا کی آٹھویں بلند اس چوٹی کی اونچائی 26759 فٹ ہے جو کہ 8156 میٹر بنتی ہے۔ یہ نیپالی پہاڑی سلسلوں کا ایک حصہ ہے اس کے یہ پہاڑ کانام چائوائو ہے۔ جو کہ خود مائونٹ ایورسٹ کا بیٹا ہے۔ پچاس کی دہائی میں ان پہاڑی سلسلوں کو سر کیا گیا تھا انہی دنوں 1956ء میں ایک جاپانی گرو نے اسے سر کیا تھا۔-9نانگاپربتپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں دنیا کا یہ نواں بلند ترین پہاڑ واقع ہے۔ اس کی اونچائی 8126 میٹر یعنی 26660 فٹ ہے یہ بھی سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ’’ننگا پہاڑ‘‘ تاہم پاکستان میں اسے ڈایا سر کہتے ہیں جس کا مطلب ہے پہاڑوں کا بادشاہ۔ اسے سر کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ بہت سے کوہ پیما اس کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ہلاکتوں کی وجہ سے ایسے قاتل پہاڑ بھی کہتے ہیں تاہم اسے آسٹریلوی ہرمن بیل نے 3جولائی 1953ء کو سر کیا تھا۔-10 رن پورنارن پورنا میں سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے خوراک سے بھرپور لیکن عام طور پر اسے خوراک کا دیوتا کہا جاتا ہے۔ یہ بات درست بھی ہے کہ نیپال کے اس علاقے میں اناج کی دولت سے قدرت نے مالا مال کر رکھا ہے یہ بھی خطرناک پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ پہلی مرتبہ تین جون 1950ء کو اسے فرانسیسی مہم جوئوں سے سر کیا تھا۔ اس کی بلندی 22970فٹ یعنی7000میٹر ہے۔٭…٭…٭