ماتلی :گرفتاری کا خوف،مگسی برادری نے گاؤں خالی کردیا
ماتلی(نمائندہ دنیا)گزشتہ روز مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ایف آئی آرز میں 27 مظاہرین نامزد جبکہ 200 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ مقدمے میں دہشت گردی، ارادہ قتل، کار سرکار میں مداخلت سمیت چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے مظاہرین کے گاؤں کا گھیراؤ کرلیاگیا ہے ۔، پولیس کے مطابق مگسی برادری کے گاؤں الن خان مگسی کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیوں کہ مگسی برادری کی جانب سے گاؤں خالی کردیا گیا ہے ۔